20/مارچ ابوظہبی اردو نیوز
خلیجی ممالک میں کارکنوں کے لیے تجربے کی سند لازمی قرار دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ابوظبی کی وزارت محنت کے معاون سکریٹری جنرل حمید بن دیماس السویدی نے کہا ہے کہ ابوظبی اور کویت کی وزارت محنت کے مابین ہونے والے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں آنے والے کارکنوں کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ جس پیشے پر ان ممالک میں آ رہے ہیں وہ اس پیشہ کے تمام اصول و ضوابط سے مکمل طور پر واقف ہوں اور ان کے پاس ان پیشوں میں کام کرنے کا سابقہ تجربہ بھی ہو ، جس کے لیے انہیں تجربے کا سرٹیفیکٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔ السویدی کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد تجربہ کار کارکنوں کی خدمات حاصل کرنا ہے تاکہ کام کا معیار خراب نہ ہو اور عام لوگوں کو شکایت نہ ہو۔Certificates to list employee's skills, experience
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں