سعودی عرب اور یو اے ای کے قطر سے تعلقات کشیدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

سعودی عرب اور یو اے ای کے قطر سے تعلقات کشیدہ

ریاض۔
(رائٹر۔ اے ایف پی)
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ایک سکیورٹی تنازعہ کے سلسلہ میں قطر سے اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا ہے کیونکہ قطر نے ،ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کرنے سے متعلق خلیجی عرب ممالک کے مابین طے پائے معاہدہ پر عمل نہیں کیا۔ سفیروں کو واپس بلانے کے اقدام کی اطلاع مذکورہ تینوں ممالک نے ایک مشتریہ بیان میں دی ہے۔ خلیج تعاون کونسل(جی سی سی) کی 30سالہ تاریخ میں غالباً ایسے اقدام کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ (جی سی سی، سعودی عرب، بحرین، کوویت، قطر، امارات اور عمان کا ایک موافق مغرب اتحادہے)۔ موصولہ اطلاع میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تین ممالک سعودی عرب، بحرین اور امارات نے اپنے داخلی امور میں قطر کی مبینہ مداخلت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج اپنے اپنے سفیروں کو واپس بلالا ہے ۔اخباری اطلاعات کے بموجب خلیج کے تین عرب ممالک نے کل رات ریاض میں 6رکنی خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کے "طوفانی اجلاس" کے بعد اپنے سفیروں کو واپس بلالینے کا فیصلہ کیا۔ تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ "جی سی سی ممالک نے تمام سطحوں پر قطر سے رابطہ قائم کرنے کی زبردست کوشش کی تاکہ وہ (قطر) ایک متحدہ پالیسی پر رضامندی ہوجائے اور اس طرح کسی بھی رکن ملک کے داخلی امور میں راست یا بالواسطہ عدم مداخلت کو یقینی بنایاجائے"۔ مذکورہ تین ممالک نے قطر سے یہ بھی خواہش کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی پارٹی(فریق) کی تائید نہ کرے جس کا مقصد کسی بھی جی سی سی رکن ملک کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ میں ڈالنا ہو۔ (سمجھا جاتا ہے کہ قطر، اخوان المسلمین کا ایک حامی ہے جبکہ اس تنظیم پر بیشتر خلیجی ممالک میں امتناع عائد ہے)۔ ناقدین نے دوحہ میں قائم با اثر الجزیرہ سٹیلائٹ چیانل پر الزام لگایا ہے کہ وہ اخوان المسلمین کی تائید میں جانبدارانہ کوریج کررہا ہے۔

UAE, Saudi Arabia and Bahrain recall their ambassadors from Qatar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں