سہارنپور کانگریس امیدوار پر اشتعال انگیز بیان کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

سہارنپور کانگریس امیدوار پر اشتعال انگیز بیان کا الزام

اب مسلم لیڈروں کے خلاف سازش رچی گئی ہے
بی جے پی نے عمران مسعودپراشتعال انگیزبیان دینے کاالزام لگایا
میرے خلاف سازش رچی جارہی ہے - کانگریسی لیڈر نے الزام کو بے بنیادبتایا
بھائی چارگی اوریکجہتی کا فروغ میری پہچان - کانگریس امن وامان پریقین رکھتی ہے

سہارنپورسیٹ سے کانگریس کے امیدوارعمران مسعودپربی جے پی نے نریندرمودی کے تئیں اشتعال انگیزبیان دینے کاالزام لگایاہے حالانکہ عمران مسعودنے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کومستردکیاہے اورکہاہے کہ ٹی وی چینلز پرچل رہے بیان کی ریکارڈنگ چھ ماہ پرانی ہے ۔ اورمقامی لوگوں نے یہ واضح کیاکہ ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی رکھنے میں جتنی کوششیں عمران مسعودنے کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں،جب مظفرنگرفرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جل رہاتھا،یہ وہ لیڈرتھاجوبھائی چارگی اوریکجہتی کے فروغ کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے تھا۔مقامی لوگوں نے یہ بھی کہاکہ اس طرح کے الزامات عمران مسعودکے خلاف بی جے پی کی سازش ہے جوان کی مقبولیت سے پریشان ہوکران پربے بنیادالزامات لگارہی ہے۔اگرواقعہ کی صحیح تحقیقات ہو یہ سب کچھ واضح ہوجائے گاکہ یہ سازش کس کی رچی ہوئی ہے۔
عمران مسعودنے یہ واضح کیاکہ ٹی وی چینلز پر چل رہی میری ویڈیو ریکارڈنگ چھ ماہ پرانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرا اس ملک کے قانون اور جمہوریت میں یقین ہے ۔ریکارڈنگ میں دکھائے جا رہے میرے بیان کا مطلب نریندر مودی کو سیاسی سبق سکھانے سے ہے ،مغربی اتر پردیش میں عام بول چال کی زبان میں اس طرح کے محاورے عام بات ہیں۔لیکن میرے بیان کا غلط مطلب نکالا جا رہا ہے اور وہ بھی اس بات کو جانے بغیر کہ یہ بیان کس تناظر میں دیا گیا ہے ، اس کے پہلے اور بعد میں میں نے کیا کہا ۔
کانگریسی لیڈرنے یہ بھی کہاکہ میں تشدد میں یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی میری کانگریس پارٹی تشدد پر یقین رکھتی ہے ۔نریندر مودی سے ہماری لڑائی سیاسی ہے ، جسے ہم گجرات کیا پورے ملک میں لڑتے آ رہے ہیں ۔سہارنپور ضلع کے لوگ گواہ ہیں کہ امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بنانے میں جتنی میری خدمات ہیں ، اتنی کسی سیاسی شخصیت کی نہیں ہیں۔میری کوششوں کا ہی نتیجہ رہا کہ فرقہ وارانہ طاقتیں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی سہارنپور میں فرقہ وارانہ فساد کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں ۔
انہوں نے اس واقعہ کواپنے خلاف ایک سازش کاحصہ بتاتے ہوئے کہاکہ میرے اور میرے خاندان والوں پر بی ایس پی حکومت میں جھوٹے مقدمے درج ہوئے ۔اب بی جے پی صدر لکشمی کانت واجپئی کی گیدڑ بھبھکی میں بھی نہیں آنے والا ، جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت بنے گی تو عمران کا علاج کر دیں گے،میں صرف اللہ سے ڈرتا ہوں ۔عمران مسعودنے بی جے پی لیڈرکی دھمکی کے ضمن میں کہاکہ یہ توذہنی مریض ہی یہ مان سکتے ہیں کہ مودی وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں ۔جس دن پورا ملک بی جے پی کے نظریہ والا ہو جائے گا ، اس دن یہ اس ملک میں انسانیت مر چکی ہو گی۔

Saharanpur Congress candidate Imran Masood accused of outrageous statement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں