27/مارچ سمفروپول یو۔این۔آئی
امریکہ ، یوروپی یونین اور کناڈا کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے روس نے کریمیا میں یوکرین کے تمام 193 ایرپورٹس پر قبضہ کر لیا ہے ۔ روس کے فوجی سر براہ جنرل والیری گیراسیموف نے کہا کہ کریمیا میں یوکرین کے تمام 193 فوجی اڈوں پر روسی پرچم لہرایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کے علاوہ سبھی فوجی اڈوں پر روسی قبضہ آسان اور پر امن رہا ۔ محض ایک فوجی ااڈہ پر روسی فوج کے آنے پر گولی باری ہوئی جس میں کریمیا کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا۔ جنرل والیری نے بتایا کہ کریمیا میں تعینات یوکرین کی 18000 فوج میں سے صرف 1500 نے یوکرین واپس جانے کی خواہش ظاہر کی جنہیں ٹین کے ذیعہ واپس بھیج دیا گیا ۔ حالانکہ یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 4300 جوان اپنے وطن واپس جانا پاہتے ہیں جن میں سے بحریہ کے 131 جوان کریمیا سے روانہ ہو چکے ہیں ۔ کریمیا کے روس میں انضمام سے یوکرین کو کافی دھکا لگا ہے کریمیا میں روس کی حمایت میں عوامی رائے کے بعد روس نے یوکرین کے فوجی اڈوں پر تیزی کے ساتھ قبضہ کرنا شروع کر دیا تھا جس سے یوکرین کی فوجی طاقت کو گہرا دھکا لگا کیونکہ روس نے کریمیا میں موجود کسی بھی جنگی جہاز کو یوکرین لوٹنے نہیں دیا جس سے اس کی بحریہ طاقت تباہی کے کنا رے پہنچ گئی ہے ۔ یوکرین کی اس حات کو دیکھ کر امریکہ ، یوروپی ہونیں اور کناڈا نے روس پر پابندی عائد کی ہیں لیکن روس پر اس کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے ۔ عالمی بینک کے مطابق یوکرین کے معاملہ میں مداخلت کی وجہ سے رواں برس روسی معیشت میں 1.8 فی صد کی گراوٹ ہو سکتی ہے ۔ کریمیا میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کی نیت سے روس نے یہاں کے حفاظتی انتظامات کو تیز کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ خبروں کے مطابق کریمیا کا مشہور جنگی جہاز ڈالفن اب روسی فوج کا کام کر رہا ہے۔ یہ ڈالفن سمندر میں گشت کرتی ہے اور سمند کی تہہ میں لگائی گئی سرنگوں اور بحریہ سے نظر بچا کر ملکی سرحد میں داخل ہونے والے غوطہ خوروں کو پکڑتی ہے ۔ ایک روسی عہدیدار کے مطابق چونکہ اب روس نے کریمیا پر قبضہ کر لیا ہے لہذا وہاں 2016 تک مشہور روسی جہاز ٹوپولیوٹی یو 22M3 تعینات کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 1991 میں سوویت یونین کی تحلیل سے پہلے کریمیا میں بمبار جہاز تھے۔ کریمیا روسی آمریت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہاں بمبار جہازوں کی تعیناتی اس کیلئے ہمیشہ ضروری سمجھی جاتی ہے ۔Russians Take Over Last Ukrainian Military Ship In Crimea
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں