ملائشیا طیارہ - چینی انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ہرجانہ ادا کرنے کا عمل شروع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

ملائشیا طیارہ - چینی انشورنس کمپنیوں کی جانب سے ہرجانہ ادا کرنے کا عمل شروع

چینی انشورنس کمپنیوں نے ملائشیا ایرلائنز کی پرواز MH 370 کے لاپتہ مسافرین کے خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اگر چکہ ان کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہنوز باقی ہے۔ کمپنیوں نے بتایا کہ ملائشیائی وزیر اعظم نجیب رزاق کی جانب سے اس اعلان کے فورا" بعد ہی یہ عمل شروع کر دیا گیا کہ طیارہ جنوبی بحر ہند میں حادثہ کا شکار ہو گیا ۔ چین کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی " چائنا لائف " نے بتایا کہ اس کے 32 موکل طیارہ میں سوار تھے اور معاوضہ کی مجموعی رقم 1.46 ملین ڈالر کے آس پاس ہوگی ۔ کمپنی اب تک تقریبا" نصف رقم ادل کر چکی ہے۔ کمپنی ترجمان نے بتایا کہ چائنا لائف اس سانحہ سے سکتہ میں ہے اور ہرجانہ کی ادائیگی کے علاوہ متعلقہ خدمات کی انجام دہی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ دیگر انشورنس کمپنیوں ، چائناپیسیفک اور سن شائن انشورنس نے بھی تقریبا" اتنی ہی رقم ادا کرنے کا دعوی کیا ۔

Insurance companies in China begin flight MH370 payout

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں