#GujaratRiots #Zakia ذکیہ جعفری کی درخواست کی آئندہ 11 اپریل کو سماعت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-21

#GujaratRiots #Zakia ذکیہ جعفری کی درخواست کی آئندہ 11 اپریل کو سماعت

گجرات ہائی کورٹ نے آج سابق کانگریسی ایم پی احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت آئندہ 11اپریل تک ملتوی کردی۔ ذکیہ جعفری کی درخواست کی سماعت آئندہ 11اپریل تک ملتوی کردی۔ ذکیہ جعفری نے ایک مقامی عدالت کے فیصلہ کے خلاف گجرات ہائی کورٹ کا دروزہ کھٹکھٹایا ہے۔ مقامی عدالت نے 2002ء کے فسادات میں چیف منسٹر گجرات نریندرمودی اور دیگر افراد کو خصوصی تحقیقات ٹیم( ایس آئی ٹی) کی جانب سے کلین چٹ دی تھی اور اس ٹیم نے ایک کلوژر رپورٹ، مقامی عدالت میں داخل کی تھی جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ذکیہ جعفری نے ایک درخواست مقامی عدالت میں پیش کی تھی۔ اس عدالت نے ذکیہ جعفری کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس مرحلہ پر وہ گجرات ہائی کورٹ سے رجوع ہوئیں۔ (مذکورہ ایس آئی ٹی کا تقرر سپریم کورٹ نے کیا تھا)۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل تشار مہتا نے ہائی کورٹ کو بتایاکہ ضخیم دستاویزات پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لینے ریاستی حکومت کو وقت درکار ہے۔ چنانچہ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت 11 اپریل مقرر کی۔ ذکیہ جعفری نے عدالت میں پیش کردہ اپنی درخواست میں کہا تھا کہ عدالت یہ فیصلہ کرے کہ آیا حکومت گجرات کی مجرمانہ کوتاہی کے سبب گودھرا فسادات ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ایس آئی ٹی، ریاستی حکومت کی کوتاہیوں کی تحقیقات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

Hearing on Zakia's Plea on Clean Chit to Modi Adjourned

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں