قطر 23 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-29

قطر 23 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا

قطر نے بوئینگ کمپنی ، ایربس اور دیگر اسلحہ ساز کمپنیوں سے 23 ارب ڈالر مالیتی جنگی ہیلی کاپٹرس ، گائیڈڈ میزائلس ، دبابے اور دیگر ہتھیار خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اور اس طرح اپنی فوجی تیاری میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا میں قدرتی گیس کے سب سے بڑے برآمدتی ملک نے تقریباً 20 عالمی کمپنیوں کے ساتھ معاملت کا اعلان کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں جنہیں 7.6 بلین ڈالرز کے آرڈر دئے گئے ہیں۔
دوحہ دفاعی کانفرنس کی ایک ترجمان نے کل یہ اعلانات کیے۔ ترجمان کے مطابق جن کمپنیوں سے اسلحہ خریداری کی بڑی معاملتیں کی گئی ہیں ان میں لاک ہیڈ مارٹن اور رے تھیان بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قطر اور دوسرے خلیجی ممالک ایران کے مقابلے میں اپنا دفاع بہتر بنانے کے لیے ان دنوں جدید ترین تکنالوجی کے ذریعے اپنی مسلح افواج کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں پینٹگان نے بھی قطر کو 9.9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائلوں کے علاوہ راڈرس کی فراہمی کے لیے نومبر 2012 میں منظوری دی تھی۔ تاہم امریکی ترجمان نے فوری طور پر اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

Qatar buys helicopters, missiles in $23 billion arms deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں