(آئی اے این ایس)
ریاست میں لوک سبھا و اسمبلی انتخابات سے قبل ایک نیا سیاسی اتحاد تشکیل پانے کا امکان ہے، کیونکہ بی جے پی اور تلگو اداکار پون کلیان کی حال ہی میں قائم کردہ جن سینا آہستہ آہستہ ایک مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پون کلیان، بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار اور چیف منسٹر گجرات نریندر مودی سے احمد آباد میں جمعہ کو ملاقات کرکے معاملات کو قطعیت دیں گے۔ جب کہ بی جے پی قائد پرکاش جوادیکر تلگودیشم قائدین سے ملاقات کیلئے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ بی جے پی، نوجوان اداکار کو اپنے اتحاد میں ایک شراکت دار کے طورپر شامل کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ پون کلیان کے نعرے "کانگریس ہٹاو دیش بچاؤ" سے مرعوب ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزیر اور کانگریس قائد کے چرنجیوی کے چھوٹے بھائی پون کلیان، بی جے پی قائدین کے ساتھ ابتدائی بات چیت کرچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ جن سینا کی لانچنگ کے دوران انہوں نے ریاست کی تقسیم پر کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ تاہم جی کشن ریڈی کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر پارٹی قیادت کے کسی بھی فیصلہ کا احترام کریں گے۔ کشن ریڈی، بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے صدر ہیں۔ کشن ریڈی نے پارٹی قیادت کے فیصلہ کا احترام کرنے کا تو اعلان کیا ہے لیکن وہ علاقہ کی 119 اسمبلی اور 17لوک سبھا نشستوں مے بڑا حصہ چاہتے ہیں۔ پرکاش جوادیکر نے گذشتہ ہفتہ تلگو دیشم قائدین سے بات چیت کی تھی۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت بہر قیمت تلگودیشم پارٹی سے مفاہمت کرنا چاہتی ہے، جو علاقہ سیما آندھرا میں زبردست موقف کی حامل ہے۔ سیما آندھرا کی 175اسمبلی اور 25لوک سبھا نشستوں میں بی جے پی امکان ہے کہ محدود تعداد میں نشستوں کا مقابلہ کرے گی۔ دوسری طرف بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی، دونوں علاقوں میں پون کلیان کی جن سینا کیلئے کچھ نشستیں چھوڑ دیں گی۔ دراصل دونوں پارٹیاں سیما آندھرا میں کانگریس اور وائی ایس آر کانگریس اور تلنگانہ میں کانگریس اور ٹی آرایس کے خلاف پون کلیان کی مقبولیت کو کیش کرانا چاہتی ہیں۔
Pawan likely to alliance with BJP & TDP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں