روس کو یوکرین میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا پڑے گی - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-02

روس کو یوکرین میں مداخلت پر بھاری قیمت چکانا پڑے گی - اوباما

امریکی صدر بار کاوباما نے روس کو انتباہ دیا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ یوکرینی بحران کی وجہہ سے دیرینہ حریفوں کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ اوباما نے نامہ نگاروں سے کہاکہ روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی نقل و حرکت کی اطلاعات پر ہمیں انتہائی تشویش ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے کہاکہ اگر ماسکو حکومت، یوکرین میں فوجی مداخلت کرتی ہے توایسی صورت میں اوباما اور یورپی رہنما، روس کے شہر سوچی میں اس سال موسم گرما میں منعقدہونے والے جی8 کے اجلاس کے بائیکاٹ پر غور کریں گے۔ جی 8 میں روس کے علاوہ دنیا کے 7 اہم صنعتی ممالک شامل ہیں۔ اوباما نے وائٹ ہاوس میں کہاکہ امریکہ، ساری دنیا کے ساتھ مل کر اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی فوجی مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔ شام کے مسئلہ پر پوٹین سے جھگڑا مول لینے کے بعد ایک بار پھر ان کے ساتھ ٹکراؤ کا سامنا کرنے والے اوباما نے کہاکہ یوکرین کی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے معاملہ میں کسی قسم کی خلاف ورزی اسے غیر مستحکم کرسکتی ہے تاہم اوباما نے یہ وضاحت نہیں کی کہ روس کی فوجی مداخلت سے ان کا مطلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین کے کریمیا جزیرہ میں روس کا بحری اڈہ ہے اور اس کا کہنا ہے کہ سوویت یونین کے 2سابق پڑوسی ملکوں کے درمیان ہوئے ایک سمجھوتے کے تحت اسے یوکرین میں فوجیوں کی نقل و حرکت کا اختیار ہے۔ اس جزیرے میں کثیر تعداد میں روسی بولنے والے آباد ہیں۔

Obama warns Russia against any military intervention in Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں