یوکرین کی صورتحال سنگین - بارک اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

یوکرین کی صورتحال سنگین - بارک اوباما

واشنگٹن۔
(پی ٹی آئی)
امریکی صدربارک اوباما نے یوکرین کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا اور کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں کشیدگی کم ہوجائے گی۔ ورجنیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے عشائیہ میں تقریر کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہاکہ آئندہ چند دنوں اور ہفتوں میں کشیدگی کم ہونے کی وہ امید کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر کافی وقت دے رہے ہیں۔ صدر اوباما نے کہاکہ اصل بات یہ ہے کہ یوکرین کے جو صدر تھے وہ روس سے گہری وابستگی رکھتے تھے یوکرین کے عوام کی اکثریت کا یہ احساس تھا کہ وہ ملک کے عوام کی اکثریت کے نمائندہ نہیں ہیں۔ اگرچیکہ سابق صدرجمہوری طورپر منتخبہ تھے لیکن ملک کے عوام کی اکثریت کے نمائندہ نہیں ہیں۔ اگرچیکہ سابق صدرجمہوری طورپر منتخبہ تھے لیکن ملک کے عوام کی اکثریت کا یہ احساس تھاکہ وہ ان کی حقیقی نمائندگی نہیں کررہے ہیں وہ روس سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ یوکرین کے بحران کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ سابق صدر نے ایک ایسے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا، جس کے نتیجہ میں یوکرین معاشی طورپر مغرب سے زیادہ قریب ہوجاتا۔ سابق صدر نے اس طرح کے معاہدہ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ مغرب طرف زیادہ جھکاؤ والے معاشی معاہدہ سابق صدر نے دستخط کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد حالات قابو سے باہر ہوگئے۔ اوباما نے کہاکہ ابتداً یوکرین میں خون خرابہ روکنے میں کامیاب رہے۔ تاہم آخر کار اقتدار کی ساجھے داری کا ایک معاہدہ ہوا اور انتخابات کروانے انتظام ہوا، اس کے بعد سابق صدرروس فرار ہوگئے۔ اب ایک ایسی صورتحال وجود میں آئی جبکہ روس نے اپنی افواج یوکرین کے اندر داخل کردیں۔ اس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ روس نے یوکرین میں افواج کو روانہ کرکے وہاں کے عوام کو مجبور بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہاکہ یوکرین کی حکومت انتخابات کے انعقاد کیلئے انتظامات کررہی ہے۔ امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری جو کل کیف میں تھے اس احساس کا اظہار کیا کہ نئی حکومت انتخابات کے انعقاد کے انتظامات کررہی ہے۔ جان کیری نے کہاکہ نئی حکومت انتخابات کیلئے پیشرفت کررہی ہے۔ اس طرح کشیدگی ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ سب مثبت اشارے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جین پاکسی نے کہاکہ جان کیری کی کیف میں موجودگی ظاہر کرتی ہے کہ ہم یوکرین کے عوام کے ساتھ کس قدر قریب ہیں۔ حقیقی بات یہ ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے سرحدی پوسٹ پر قبضہ کرلیا۔ اس طرح روس کی افواج نے کریمیا میں یوکرین کی فوجی تنصیبات کو محاصرہ میں لے لیا۔ کل روس کے جیٹ طیارے یوکرین کی فضائی کی علمداری میں داخل ہوئے۔ اس طرح روسی افواج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

Obama Responding to the Situation in Ukraine

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں