15/مارچ نئی دہلی/لکھنؤ یو۔این۔آئی
لوک سبھا انتخابات کے 9اور 10اپریل کو ہونے والے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کا آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی 18 ریاستوں کی 93سیٹوں کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ دوسرے مرحلے میں 5 ریاستوں کی سات اور تیسرے مرحلے میں13ریاستوں کی 86 سیٹوں کے لئے ووٹنگ بھی 10اپریل کوکرائی جانی ہے مگر ان کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ اروناچل پردیش کی 60 اور اڈیسہ کی 70رکنی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ان دونوں مراحل کیلئے پرچہ نامزدگی 22مارچ تک داخل کئے جائیں گے جن کی جانچ 24مارچ کو ہوگی اور امیدوار 26مارچ تک اپنی امیدوار واپس لے سکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں اروناچل پردیش کی 2، منی پور کی ایک ، میگھالیہ کی2، میزورم کی ایک اور ناگالینڈ کی ایک لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ بہار کی 6، چھتیس گڑھ کی ایک ، ہریانہ کی 10، جموں و کشمیر کی ایک ، جھارکھنڈ کی 5، کیرالا کی 20، مدھیہ پردیش کی 9، مہاراشٹرا کی 10، اڈیشہ کی 10، اترپردیش کی 10، انڈمان نکوبار کی ایک، چندی گڑھ کی ایک، لکش دیپ کی ایک اور دہلی کی 6 لوک سبھا سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ دوسری جانب اترپردیش میں لوک سبھا کی کل 80 سیٹوں میں سے دس پر آئندہ 10اپریل کو پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ یہاں 10اپریل سے 12 مئی کے درمیان چھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی جس کیلئے الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن آج جاری کردیا۔ پہلے مرحلہ میں جن علاقوں میں پولنگ ہوگی ان میں سے بیشتر قومی راجدھانی دہلی اور مغربی اترپردیش کے پارلیمانی حلقے شامل ہیں۔ ان حلقوں میں سہارنپور، کیرانہ، مظفر نگر، بجنور، میرٹھ، باغپت، غازی آباد، گوتم بدھ نگر،بلند شہر(ریزرو) اورعلی گڑھ شامل ہیں۔ یہ اتفاق ہی ہے کہ پہلے مرحلے کی غازی آباد سیٹ پر بیشتر 22.63لاکھ ووٹر اور اسی مرحلے کی باغپت سیٹ پر سب سے کم 14.63لاکھ ووٹر ہیں۔ پہلے مرحلہ کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22مارچ ہے جبکہ کاغذات کی جانچ اور کاغذات واپس لئے جانے کی تاریخیں بالترتیب 24اور 26 مارچ ہوں گی۔ پہلے مرحلہ میں ووٹنگ والی سیٹوں کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے الیکشن مینجمنٹ نے کل 16788 پولنگ بوتھوں میں سے تقریباً 15فیصد بوتھوں کو حساس یا انتہائی حساس کے زمرے میں رکھا ہے۔ خیال رہے کہ مظفر نگر میں گذشتہ ستمبر میں ہونے والے فسادات میں کافی جانی نقصان ہوا تھا۔ اترپردیش میں لوک سبھا کی کل 80سیٹوں میں سے پہلے مرحلے میں 10اپریل کو 10سیٹوں پر، دسورے مرحلے میں 17 اپریل کو 11، تیسرے مرحلے میں 24 اپریل کو 12، چوتھے مرحلے میں 30اپریل کو 14، پانچویں مرحلے میں 7مئی کو 15 اور چھٹے و آخری مرحلہ میں 12مئی کو 18سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے پروگرام کے مطابق دوسرے مرحلے کیلئے 19مارچ کو، تیسرے مرحلے کیلئے29مارچ، چوتھے مرحلے کیلئے 2اپریل، پانچوں مرحلے کیلئے12اپریل کو، اور چھٹے مرحلہ کیلئے17اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔Notification for second, third phases of Lok Sabha polls
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں