شمالی کوریا نے مختصر فاصلہ والے 30 میزائل کا تجربہ کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

شمالی کوریا نے مختصر فاصلہ والے 30 میزائل کا تجربہ کیا

سیول۔
(رائٹر)
شمالی کوریا نے مختصر فاصلہ کے 30راکٹس جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں آج صبح داغے۔ جنوبی کوریا کی ین ہپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہاکہ یہ راکٹ 60کلو میٹر (37میل) کا فاصلہ طے کرنے کے بعد سمندر میں گر پڑے۔ باور کیا جاتا ہے کہ یہ سویت یونین کی جانب سے تیار کردہ فراگ راکٹس ہیں اور شمالی کوریا کے پاس 1960ء کے دہے سے موجود ہیں۔ شمالی کوریا نے 6دن قبل مختصر فاصلہ والے 25راکٹس اپنے مشرقی ساحل کی سمت داغے تھے۔ جنوبی کوریاکے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی جانب سے کہا گیاہے کہ ہفتہ کی علی الصبح شمالی کوریا کی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے 30 میزائلوں کی آزمائش کی گئی ہے۔ شمالی کوریاکی جانب سے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی آزمائش کا عمل ہفتہ کی صبح چار بجے کیاگیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ترجمان کے مطابق میزائل شمالی کوریا کی ساحلی پٹی سے بحیرہ جاپان کی جانب فائر کئے گئے۔ شمالی کوریا کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے دوران کمیونسٹ ملک شمالی کوریا پر زوردیاگیا تھا کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریزکرے۔

North Korea test-fires 30 short-range missiles into sea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں