بلوچستان میں آئل ٹینکر کا خوفناک حادثہ - 35 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

بلوچستان میں آئل ٹینکر کا خوفناک حادثہ - 35 افراد ہلاک

#balochistan
بلوچستان۔
(یو این آئی)
پاکستان کے بلوچستان صوبے کے کے آر سی ڈی قومی شاہراہ پر آج ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا جس میں کم اکم 35افراد جاں بحق ہوگئے حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے حب علاقے میں مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے دو بسیں ٹکراگئیں۔ ٹرک پر پٹرول کے کنٹینر لدے ہوئے تھے جس سے دونوں بسوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں زخمی افراد کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ حادثے ک یبعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سرکاری تنظیم ایدھی کے رضا کاروں نے بتایا ہے کہ لاشیں بری طرح سے جھلس گئی ہیں اور انہوں نے سروں کی گنتی سے 28افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری عہدیدار احمد نواز چیمہ نے بتایاکہ بعض لاشیں بری طرح جھلسنے کے بعد ایک دوسرے سے جڑگئی ہیں اس لئے ان کی صحیح تعداد فوری طورپر نہیں بتائی جاسکتی۔ احمد نواز چیمہ کے مطابق پہلے ایک بس ٹینکر سے ٹکرائی جس کے بعد پیچھے سے آنے والی بس بھی ایک دوسرے ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ دونوں حادثوں میں قدرے فاصلہ تھا تاہم یقیناً پہلا حادثہ ہی دوسرے حادثہ کی وجہہ بنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بسوں کے نیچے کافی بڑے حجم نے تیل کے ٹینک نصب تھے حادثے کے بعد یہ بھی پھٹ گئے اور انہی کی وجہہ سے زیادہ آگ لگی۔ جس پر بعد پر بعدازاں قابو پالیا گیا تاہم متعدد لوگ بروقت بروقت بس سے باہر نہ آسکنے کی وجہہ سے بری طرح جھلس گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر مواصلاتی نظام نہ ہونے کے باعث کسی فون پر رابطہ ممکن نہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے بسیں کوئٹہ سے کراچی اور تربت سے کراچی جارہی تھیں۔ زیادہ جانی نقصان بھی تربت سے کراچی جانے والے بس میں ہوا ہے۔ صوبہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کوئی سہولیات نہیں ہیں لہذا بعض سرکاری اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کو کراچی لے جایا جارہا ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک حکم میں صوبے بھر میں گاڑیوں کیلئے شاہراہوں پر حد رفتار مقرر کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے تاہم اس پر بھی کوئی عملدرآمد نہیں کیاگیا۔

35 Killed In Horrible Road Accident In Balochistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں