2/مارچ نئی دہلی آئی۔اے۔این۔ایس
سینئر پاکستانی سفارت کار عبدالباسط جو ہندوستان میں پاکستان کے نئے ہائی کمیشن کے عہدے کا جائزہ لینے کیلئے تیار ہیں، آج دہلی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانوں اور اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک نمائندے نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر منصوراے خان اور پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے ایرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ اس بات کااظہار ہائی کمیشن کے بیان میں کیا گیا۔ باسط 1958ء میں پیدا ہوئے، وہ بین الاقوامی تعلقات پر ماسٹر ڈگری رکھتے ہیں۔ 1982ء میں فارن سرویس آف پاکستان سے وابستہ ہوئے۔ انہوں نے ماسکو، نیویارک، صنعاء، جنیوا اور لندن کے بشمول بیرون ملک پاکستان سفارت خانوں میں اہم عہدوں پر کام کیا۔ قبل ازیں 2012ء سے جرمنی میں پاکستانی سفیر تھے۔New Pakistani envoy Abdul Basit arrives in India
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں