Bangla appoints 1st woman vice-chancellor in public university
بنگلہ دیش حکومت نے پہلی بار اہم سرکاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدہ پر ایک خاتون کا تقرر عمل میں لایا ہے۔ یہ قدم درحقیقت ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔ جہاں 1991ء سے 2خواتین باری باری حکومت کی باگ دوڑ سنبھال رہی ہیں۔ قصر صدارت بنگو بھون کے ترجمان نے بتایاکہ صدر عبدالحمید نے پروفیسر فرزانہ اسلام کو جہانگیر یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کرنے سے متعلق فائل پر دستخط کردئیے ہیں۔ پروفیسر فرزانہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر انور حسین کی جانشین ہوں گی جو جنوری میں ٹیچرس کی ایک تحریک کے زیر دباؤ جنوری میں عہدہ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں