2/مارچ یروشلم پی۔ٹی۔آئی
امریکہ، اطلاعات کے مطابق، اسرائیل پر ایرانی نیوکلیر سائنسدانوں کے چن قتل کا سلسلہ بند کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے، جس میں سے کئی پراسرار طورپر ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ واشنگٹن کی جان سے اس اقدام کا مقصد تہران کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کو کامیاب بنانے کیلئے سازگار ماحول کی تعمیر ہے۔ سی بی ایس نیوز نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ واشنگٹن میں کل صدر بارک اوباما سے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے ساتھ ماقات کے دوران یہ موضوع یقینی طورپر زیر بحث آئے گا۔ سی بی ایس ریڈیو نامہ نگار ڈین راویو کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے برسوں ایران کے ممتاز نیوکلیر سائنسدانوں کے قتل کی مہم چلا رکھی ہے۔ اسرائیل نے تاہم ایسی سرگرمیوں کا اعتراف کب کبھی نہیں کیا۔ تحقیقاتی صحافی نے مزید کہاکہ ایرانی نیوکلیر سائنسدانوں کے قتل کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں میں پیشرفت کی رفتار سست کرنا تھا۔ اسرائیل یہ باور کرتا ہے کہ تہران کی جوہری سرگرمیوں نیوکلیراسلحہ تیار کرنے سے متعلق ہیں۔ علاوہ ازیں اس کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ایرانی نوجوانوں اور نوجوان سائنسدانوں میں خوف و ہراس کا ماحول تیار کیا جائے۔ تاکہ وہ ملک کے نیوکلیر پروگرام میں شرکت سے باز رہیں۔ ڈین راویو نے رپورٹ اسرائیلی صحافی یوسی میلمین کے اشتراک سے تحریر کی ہے اور ان کا یہ دعویٰ ہے کہ رپورٹ، اسرائیلی انٹلی جنس ایجنسیوں میں معتبر ذرائع سے حاصل معلومات و اطلاعات پر مبنی ہے۔ ایران کے 5نیوکلیر سائنسداں بم حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ حیرتناک بات یہ ہے کہ کار میں نصب بم دھماکہ بیشتر ان کے دفتر جاتے وقت ہوا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیلی قاتلوں کے گریباں تک کبھی کوئی ہاتھ پہنچ نہیں سکا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ حملہ آور عرصہ دراز سے محفوظ ٹھکانوں(مکانوں) میں قیام پذیر تھے۔ عین ممکن ہے کہ بعض ایرانی خود بھی اس مہم میں ملوث ہوں کیونکہ ایران میں، موساد کے ساتھ تعاون کیلئے کئی ایرانوں کو تختہ دار پر لٹکایا جاچکا ہے۔ رپورٹ میں پورے یقین کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ کئی مرحلوں پر اسرائیلی عہدیداروں نے یہ محسوس کیا کہ ان کی مہم خطرناک موڑ اختیار کررہی ہے اور وہ ایرانیوں کے ہاتھ موساد کے کسی ایجنٹ کو مرتے نہیں دیکھ سکتے۔ ذرائع کے مطابق اب وزیراعظم نے موساد کو یہ معلوم کرنے کی ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کے ثبوت اکٹھا کریں کہ ایران، ایک جانب عالمی برادری کے ساتھ معاہدہ اور دوسری جانب خاموشی سے اس کی خلاف ورزی کررہا ہے۔Obama Pressuring Israel to Stop Killing Iranian Nuclear Scientists
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں