چھتیس گڑھ نکسل حملہ - این آئی اے تحقیقات کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

چھتیس گڑھ نکسل حملہ - این آئی اے تحقیقات کا اعلان

نئی دہلی۔
(یو این آئی)
مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج اعلان کیا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر رمن سنگھ نے رائے پور میں مہلوک سکیورٹی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شنڈے نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ سی آر پی ایف ٹیم پر کیا گیا جو آنے والے عام انتخابات کے دوران سڑک تک رسائی کو یقینی بنانے جارہی تھی۔ اس حملہ کیوجہہ سے انتخابی تواریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس حملہ کا انتقام لینے کا عہد کیااور سکیورٹی نقائص کی تفصیلی تحقیقات کرانے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہاکہ انٹلیجنس نے اس سلسلہ میں اطلاع دی تھی لیکن یہ مصرحہ اطلاع نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ماؤسٹ خوفزد ہوگئے ہیں کیونکہ ان کی اہمیت گھٹتی جارہی ہے۔ شنڈے نے کہاکہ اس حملہ میں کئی جوان شہید ہوئے ہیں۔ ہم اس کا انتقام لیں گے۔ مرکزی اور ریاستی فورسس اس کام کیلئے جٹ گئی ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بھی ایک کیس ایس آئی اے کے حوالے کیا تھا جس میں قائدین کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اسی طرح اس کیس کی تحقیقات بھی این آئی اے ہی کرے گی۔ شنڈے نے مئی 2013ء میں کئے گئے حملہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس میں سینئر کانگریس قائدین سمیت 27افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ شنڈے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نکسلائٹ تحریک بتدریج کمزور ہوتی جارہی ہے اور ان کی تعداد گھٹتی جارہی ہے۔ حالیہ عرصہ میں بستر علاقہ میں انتخابات کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا وہ اب ڈر گئے ہیں۔ سشیل کمار شنڈے آج صبح رائے پور پہنچے اور ڈاکٹر رمن سنگھ کے ساتھ جگدلپور روانہ ہوئے۔ دونوں نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب شنڈے سے یہ دریافت کرنے پر یہ انتقام کس طرح لیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ماضی کی طرح مرکزی اور ریاستی فورسس مشترکہ طورپر مخالف نکسلائٹ کارروائی کریں گی اور حملہ میں ملوث ماؤسٹوں کو ڈھونڈ نکالیں گی۔ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ واقعہ، 7اپریل سے شروع ہورہے عام انتخابات کو درہم برہم کرنے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم کہاکہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ انتخابات کامیاب رہیں جس طرح گذشتہ سال چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات منعقد کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سکیورٹی کیلئے مناسب تعداد میں فورسس فراہم کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ انہوں نے چیف منسٹر رمن سنگھ، گورنر شیکھر دت اوردیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اور چھتیس گڑھ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

Shinde announces NIA probe into Chhattisgarh Maoist attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں