King Abdullah names Muqrin as Saudi deputy crown prince
خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کر دیا ہے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے بموجب جمعرات 27/ مارچ کی شام ایوان شاہی سے جاری ہونے والے بیان میں تمام شاہی خاندان اور مملکت کے عمائدین کو حکم نامہ سے مطلع کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق بھی ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ولی عہد مملکت شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز ہیں اور شہزادہ مقرن اب ان کے نائب کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ ان کے پاس پہلے سے نائب وزیر اعظم دوم کا عہدہ بھی موجود ہے۔ دریں اثنا شہزادہ مقرن مملکت کے انٹلیجنس چیف کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں