پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 28-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-28

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 28-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-28

منصف نیوز بیورو
اسپیشل آفیسر وقف بورڈ شیخ محمد اقبا ل نے کہا کہ ریاست میں واقع تمام وقف اداروں اور درگاہوں کے انتظامی او رمالی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ جو بھی متولی یا کمیٹی کے ذمہ دار بے قاعدگیوں میں ملوث پائے جائیں گیں اور وقف فنڈ اور حسابات میں تغلب کریں گیں ، ان کیخلاف قانون ِ وقف کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور تمام بڑے وقف اداروں کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے ذریعہ آڈت کروائے گی ۔ شیخ محمد اقبال آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ وقف اداروں کی تما م کمیٹیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ بعض انتظامی کمیٹیاں مستقل ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں ۔ قانون وقف کے مطابق کوئی بھی کمیٹی مستقل نہیں ہوتی ۔ اس کی مقررہ معیاد کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کی جائے گی یا پھر دوسری کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ بعض متولی حضرات وقف فنڈ میں 25 فیصد انتظام حاصل کر رہے ہیں جبکہ قانون وقف میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اگر متعلقہ ادارہ کے وقف نامہ میں اس کا تذکرہ موجود ہے تو صرف 10 فیصد حق انتظام حاصل کر سکتےہیں ۔ تاہم 7 فیصد وقف فنڈ کے علاوہ 25 فیصد حق انتظام حاصل کرنا بورڈ کے اختیار میں ہے ۔ ممتاز یارالدولہ وقف جائیداد سے متعلق شیخ محمد اقبال نے بتایا کہ پہلے وقف نامہ کے مطابق وقف بورڈ کئ جانب سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں غلام یزدانی کمیٹی کے رکن خسروعلی بیگ، چیف ایکزیکٹیو آفیسر وقف بورڈ اور ایک ریٹائرڈ جج کو شامل کیا جائے گا ۔ درگاہ حضرات یوسفین نامپلی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ درگاہ متولی نے کرایہ داروں سے 1.54 کروڈ روپئے بطور ایڈوانس وصول کئے ہیں اور 2.11 لاکھ روپئے کرایہ بھی وصول کیاہے ۔ بادی النظر میں متولیو ں کے خلاف بے قاعدگیوں اور وقف فنڈ میں تغلب کی کئی ثبوت دستیاب ہوئے ہں ۔ چنانچہ متولی کے خلاف سی سی ایس میں قانون انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا ۔ تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر واحد خان کو مقرر کیا گیا ہے ۔ ہائیکو رٹ کی ہدایت کے مطابق اندرون 4 ہفتہ تحقیقات مکمل کر لی جائیں گی۔ انیس الغرباء نامپلی کے ملازم عظیم نے بورڈ کے تین ملازمین کو پی سی آر سی دلانے کا وعدہ کرکے فی کس 1.60 لاکھ روپئے مجموعی رقم 4.80 لاکھ روپئے حاصل کئے تھے ۔ ا ن ملازمین کی شکایت پر عظیم کے خلاف تحقیقات کی گئی اور پولس میں اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے ۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں