امارات میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے آدھار کارڈ کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

امارات میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے آدھار کارڈ کا لزوم

متحدہ عرب امارات میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے آدھار کارڈ کا حصول عنقریب لازمی کر دیا جائے گا۔ نئی دہلی میں ایک سینئر عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ فی الحال امارات میں مقیم ہندوستانیوں کو اندرون وطن متعلقہ سرکاری دفاتر سے رجوع ہو کر ہندوستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لیے شخصی طور پر درخواستیں داخل کرنا ہوں گی۔ امارات میں ہندوستانی سفارت خانے نے وضاحت کی کہ کارڈز کو لازمی قرار دئے جانے کے بعد امارات میں مقیم ہندوستانیوں کو وطن واپس آ کر درخواست پیش کرنا نہیں پڑے گا۔ وہ امارات سے ہی درخواست پیش کر سکیں گے۔
گذشتہ جنوری میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے دوران امارات میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے بھی آدھار کارڈ کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ ان تجاویز کو ہندوستان میں متعلقہ محکموں سے رجوع کر دیا گیا ہے۔ امارات میں تعینات ہندوستانی سفیر ٹی پی ستیا رمن نے قطعی انداز میں کہا کہ امارات میں مقیم ہندوستانیوں کو اب ہندوستان میں آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواست پیش کرنا ہوگا۔

Aadhar card to be made mandatory for Indian expatriates in UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں