مودی کے تبصرہ سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں گے - انتونی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

مودی کے تبصرہ سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں گے - انتونی

وزیر دفاع اور سینئر کانگریس اے کے انٹونی نے انہیں پاکستانی ایجنٹ قرار دینے پر بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ایک سچا محب وطن ایسا تبصرہ نہیں کرسکتا جسسے مسلح افواج کے حوصے پست ہوں۔ انہوں نے یہاں پریس کلب کے صحافت سے ملاقات پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ کیا ایسی پارٹی کے وزارت عظمی امیدوار کیلئے ایسا تبصرہ کرنا مناسب ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے یہ تبصرہ کیا ہے جس سے نہ صرف مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں گے بلکہ دشمنوں کی مدد ہوگی۔ انٹونی نے مزید کہاکہ یہ مسلح افواج کے ارکان کی توہین ہے جو ملک کیلئے اپنی جان قربان کرنے تیار ہیں۔ اس بیان کی وجہہ سے مسلح افواج کے حوصلے پست ہوں گے۔ واضح رہے کہ مودی نے جموں و کشمیر میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین AK\'s ملک کیلئے سنگین خطرہ ہیں اور وہ ہیں اے کے 47 بندوق، اے کے انٹونی اور اروند کجریوال۔ انٹونی نے کہاکہ ملک میں مودی کی کوئی لہر نہیں ہے۔ صرف آر ایس ایس اور بعض کارپوریٹ گھرانے اس کا دعویٰ کررہے ہیں۔ مودی نے انٹونی اور کجریوال کو ملک دشمن بھی قراردیاتھا۔ انہوں نے کہاتھا کہ جب پاکستانی فوج کے سپاہیوں نے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوکر ہمارے فوجیوں کے سر قلم کئے تھے تو انٹونی نے پارلیمنٹ میں بیان دیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کی وردی پہنے ہوئے لوگ تھے۔

AK' comment will demoralize our armed force: Antony

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں