عشرت جہاں کیس - امیت شاہ کیخلاف تحقیقات کیلئے عدالت میں درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-15

عشرت جہاں کیس - امیت شاہ کیخلاف تحقیقات کیلئے عدالت میں درخواست

احمد آباد۔
(یو این آئی)
عشرت جہاں مبینہ فرضی انکاونٹر کیس(2004) کے سلسلہ میں چیف منسٹر گجرات اور بی جے پی کے امیدوار وزارت عظمی نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کے خلاف تحقیقات کی مانگ کرتے ہوئے آج ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے یہاں خصوصی عدالت سی بی آئی میں درخواست پیش کی ہے۔ مذکورہ این جی او"جن سنگھرش منچ"( جے ایس ایم) نے امیت شاہ (سابق وزیر داخلہ گجرات) اور ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کے آر کوشک کیخلاف درخواست پیش کی ہے۔ مذکورہ پولیس انکاونٹر میں 4افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک مہلوک جاوید شیخ کے والد گوپی ناتھ پلے کی طرف سے مذکورہ درخواست داخل کی گئی ہے۔ جے ایس ایم نے کہا ہے کہ امیت شاہ اور کوشک کے خلاف "زبردست ثبوت و شواہد" موجود ہیں اس کے باوجود ان دونوں کے نام، سی بی آئی کے داخل کردہ 2چارج شیٹس میں نہیں ہیں۔ یہ چارج شیٹ، خصوصی عدالت سی بی آئی میں یہاں ایک سال قبل داخل کئے گئے تھے۔ خصوصی جج گوپی گپتا نے مذکورہ درخواست سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے امیت شاہ، کوشک اور تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کو نوٹس جاری کردیں اور تاریخ سماعت آئندہ 26مارچ مقرر کی ہے۔

Ishrat case: Court notice to Amit Shah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں