(ایس این بی)
مدرسہ سروس کمیشن نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو جمعہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ عدالت ہزاروں امیدواروں کی زندگی سے کیسے کھلواڑ کرسکتی ہے۔ مدرسہ سرویس کمیشن کے تحت اساتذہ کی تقرری کیلئے 88ہزار امیدواروں نے درخواست دی تھی۔ اب کلکتہ ہائی کورٹ نے مدارس میں اساتذہ کی تقرری کیلئے مدرسہ سروس کمیشن کے اختیارات پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ 29مارچ کو مدرسہ سروس کمیشن کے تحت اساتذہ تقرری امتحان ہونا تھا لہذا اب کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلہ نہ صرف امتحان کو منسوخ کردیا بلکہ ہزاروں امیدواروں کو مستقبل بھی تاریک بنادیا۔ لہذا عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مدرسہ سرویس کمیشن جلد ہی عدالت میں معاملہ دائر کرے گا کہ آخر ان ہزاروں امیدواروں کا کیا ہوگا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روزکلکتہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو یہ ہدایت دی کہ مدرسہ سرویس کمیشن کو اساتذہ کی تقرری کا اختیار نہیں ہوگاکیونکہ کمیشن کی تشکیل ہی غیر دستوری ہے۔ غور طلب ہے کہ سابق مارکسی حکومت نے 1978ء میں مدرسہ سروس کمیشن کا قیام کیا تھا۔ اس کے بعد سے مدارس میں اساتذہ کی تقرری کی ذمہ داری مدرس سروس کمیشن ہی انجام دے رہا ہے۔ مگر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مستقبل میں مدرسہ سروس کمیشن کو تقرری کا اختیار نہیں ہوگا۔
Madrasah Service Commission against Calcutta High Court ruling
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں