(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر پرشانت بھوش نے آج کہا ہے کہ اروند کجریوال وارانسی نریندر مودی کے خلاف مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن پارٹی ’وڈودرا میں وزارت عظمی کیلئے بی جے پی کے امیدوار مودی کے خلاف دوسرے امیدوار کو میدان میں اتارے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہاکہ ایک ہی شخص کا ایک سے زائد نشستوں پر مقابلہ کرنا پارٹی کی پالیسی کے خلاف ہے اور پارٹی اسے غیر جمہوری سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کانگریس اور بی جے پی دونوں کو کارپوریٹ اداروں کے مفادات کا علمبردار سمجھتی ہیں۔ بھوشن نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کیرالا میں لوک سبھا کی 15 نشستوں سے اپنے امیدوار ٹھہرائے گی۔ گذشتہ دنوں کجریوال نے کہا تھا کہ وہ وارانسی سے مودی کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم انہوں نے کہا تھا کہ اگر حلقہ کے عوام چاہیں تو وہ وارانسی سے انتخاب لڑیں گے اس سلسلہ میں ابھی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
Arvind Kejriwal will not contest in Vadodara against Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں