(آئی اے این ایس)
وارانسی سے بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی کو امیدوار نامزد کئے جانے کے ایک دن بعد ہی عام آدمی پارٹی لیڈر اروند کجریوال نے آج بتایاکہ وہ لوک سبھا انتخابات میں وزارت عظمی کے نامزد کردہ امیدوار سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں۔ تاہم یہاں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران کجریوال نے بتایاکہ اگرچیکہ ان کی پارٹی نے مودی سے مقابلہ کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ وہ اترپردیش کے ہندوؤں کے مقدس شہر کے عوام کا 23مارچ کو ردعمل معلوم کرنے کے بعد ہی یہ قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی پارٹی نے انتخابات میں مودی سے مقابلہ کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کے اس بیان کی زبردست ستائش کی۔ دہلی کے سابق چیف منسٹر نے مودی کو دینے کے اقدام کو اہم قرار دیتے ہوئے بتایاکہ یہ کوئی معمولی نہیں بلکہ ایک اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے بتایاکہ وہ اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تاہم کجریوال نے فوراً یہ بھی بتایاکہ وہ 23مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے اور وہاں کے عوام کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خواہش کے اظہار کے بعد ہی قطعی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے اپنی اپیل میں جس میں واضح طورپر عام آدمی پارٹی کی جانب سے چیف منسٹر گجرات کو چیلنج کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا بتایاکہ وہ سارے ملک کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 23مارچ کو وارانسی پہنچ جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ سیاسی ادارہ بدعنوانی، فرقہ پرستی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی علامت بن گیا ہے، لہذا بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے سرکردہ قائدین کو شکست دینا اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ہمیں نریندر مودی کو بھی ہزیمت دینی ہوگی۔ تاہم کجریوال نے اس بات پر زور دیاکہ وہ مودی جن کے بارے میں افواہیں ہیں کہ دو پارلیمانی نشستوں پر مقابلہ کریں گے، اس کے برعکس انہیں صرف ایک پارلیمانی حلقہ سے ہی مقابلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایاکہ جب ہم یہ سن رہے ہیں کہ وہ کسی محفوظ نشست کی تلاش میں ہیں وہ کس بنا پر اس کے خواہاں ہیں؟ انہوں نے بتایاکہ ہمیں کسی ایسے وزیراعظم کی ضرورت نہیں جومحفوظ نشست کا خواہاں ہو بلکہ ایک جرأت مند وزیراعظم کی ضرورت ہے۔ کجریوال کی مہم کا موضوع یہ تھا کہ ملک کے عوام موجودہ سیاسی جماعتوں سے تھک گئے ہیں اور بیزار ہوچکے ہیں، اور وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بالخصوص کانگریس، بی جے پی، کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور بی جے پی کے سرکردہ قائد مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایاکہ بلاشبہ عوام کانگریس پر برہم ہیں۔ چند لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کو موجودہ مرحلہ پر صرف100 لوک سبھا نشستیں حاصل ہوں گی جبکہ بعض یہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس کو صرف 50 نشستیں حاصل ہوں گی، دیگر چند کا کہنا ہے کہ کانگریس کو صرف 25 نشستوں پر کامیابی ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بتایاکہ رائے دہندے اس بات کو محسوس کررہے ہیں کہ سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، انڈین نیشنل لوک دل، شیوسینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ان سے دغا بازی کی ہے۔ گجرات کی معاشی ترقی کے مودی کے دعوؤں کو چیالنج کرتے ہوئے کجریوال نے ان کے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئے تاکہ یہ بتایاجاسکے کہ مودی سچ نہیں کہہ رہے ہیں اور سفید جھوٹ پھیلارہے ہیں۔
Kejriwal ready for Varanasi contest against Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں