آپ کی انتحابی فہرست - مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-17

آپ کی انتحابی فہرست - مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
عام آدمی پارٹی لوک سبھا انتخابات کیلئے میڈیا، کارپوریٹ ورلڈ، فلموں اور ماہرین تعلیم کے علاوہ سماجی کارکنوں سابق دفاعی عہدیداروں اور ریٹائرڈ بیورو کریٹس جیسے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام کو ٹکٹ دیتے ہوئے ایک توازن برقرار رکھنا چاہتی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والی پارٹی کی جانب سے تاحال معلنہ 242 امیدواروں میں آر بی ایس انڈیا کی سی ای او اور صدرنشین میرا سانیال، سماجی کارکن میدھا پاٹکر، اداکارہ گل پانگ، ماہر تعلیم راج موہن گاندھی اور صحافی اسوتوش شامل ہیں۔ دہلی کے اسمبلی انتخابات میں اس کی کامیابی کے بعد پارٹی کو ملک بھر میں عوام کی جانب سے شاندار ردعمل مل رہا ہے جو ارکان بننے کے خواہاں ہیں۔ اس کے ساتھ ایک پارٹی ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کے خواہاں افراد کی ایک طویل فہرست بھی آئی ہے۔ ایک آپ لیڈر نے یہ بات کہی۔ جبکہ پارٹی لیڈر اروند کجریوال پارہ پارہ کرنے والے الفاظ استعمال نہیں کررہے ہیں۔ جب انہوں نے میڈیا پر نکتہ چینی کی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس نے مکل ترپاٹھی، اشیش کھیتان، جرنیل سنگھ ٹائم کی صحافی انیتا پرتاب کے بشمول کئی صحافیوں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ اسوتوش یہاں چاندنی چوک حلقہ سے مرکزی وزیر کپل سبل کے خلاف مقابلہ کریں گے۔ ریٹیل کاروبار میں ایف ڈی آئی کو برخواست کرنے سابقہ عام آدمی پارٹی حکومت کے فیصلہ کے باوجود ہو کارپوریٹ دنیا سے امیدواروں کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ سانیال کو جنوبی ممبئی سے مرکزی وزیر ملنددیوار کے خلاف نامزد کیا گیا ہے۔ انفوسس کے سابق چیف فینانشیل آفیسر کے بالا کرشنن بنگلور سنٹرل سے مقابلہ کریں گے۔ پارٹی سماجی کارکنوں کے شعبہ سے امیدوار حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہی ہے جو گذشتہ کئی برسوں سے مختلف مسائل پر مختلف ریاستی حکومتوں کے خلاف جدوجہد کررہے تھے۔ نرمدا بچاو آندولن(این بی اے) کی قائد میدھا پاٹکر ممبئی شمال مشرق سے انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔ جبکہ ایک اور این بی اے کارکن الوک اگروال کھنڈوا سے مقابلہ کررہے ہیں۔ اسی طرح قبائلی کارکن سونی سوری چھتیس گڑھ میں بستر حلقہ سے مقابلہ کررہی ہیں۔ ان کے علاوہ اڈیشہ میں بارگاہ سے مخالف پاسکو لیڈلنگ راج مقابلہ کررہے ہیں۔ تعلیمی شعبہ لٹریری ورلڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرین بھی آپ کے ٹکٹ پر مقابلہ میں شامل ہیں۔ مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی مشرقی دہلی سے مقابلہ کررہے ہیں جبکہ مالیاتی رائٹر سارا جوزف کیرالا میں تھریسر سے انتخابی دوڑ میں حصہ لے رہی ہیں۔ پارٹی برسر خدمت اور سابق بیورو کریٹس کیلئے بھی کشش کی اہل رہی ہے۔ سابق آئی پی ایس عہدیدار کنچن چودھری بھٹاچاریہ جو کسی ریاست کی پہلی خاتون ڈی جی پی ہیں اترکھنڈ میں ہردوار سے مقابلہ کررہی ہیں۔ مہاراشٹرا میں بارامتی سے سابق آئی پی ایس عہدیدار شردپوار کی دختر مقابلہ کررہی ہے۔ کیرالا میں پارٹی نے تھروانتنا پورم سے سابق آئی پی ایس آفیسر اجیت جوائے کو کھڑا کیا ہے۔ اس نشست کی اس وقت مرکزی وزیر اور اقوام متحدہ کے سابق انڈر سکریٹری جنرل ششی تھرور نمائندگی کررہے ہیں۔ گل پانگ اور علاقائی انڈسٹری سے کئی اداکار بھی آپ کے ٹکٹ پر مقابلہ کررہے ہیں۔ پارٹی اس کے قدیم قائدین اور ان افراد کو جنہوں نے حال ہی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ٹکٹ دیتے ہوئے ایک توازن برقرار رکھنے کی اہل رہی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں