دارالعلوم دیوبند کسی سیاسی جماعت کی تائید کی اپیل نہیں کرتا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

دارالعلوم دیوبند کسی سیاسی جماعت کی تائید کی اپیل نہیں کرتا

مظفر نگر۔
(پی ٹی آئی)
معروف دینی جامعہ دارالعلوم دیوبند نے آج کہا ہے کہ یہ جامعہ، ایک تعلیمی ادارہ ہے اور کسی بھی سیاسی پارٹی کی تائید میں اپیل نہیں کرتا۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر منیش سسوڈیا کے حالیہ دورہ دارالعلوم دیوبند کے بارے میں سوال پر جامعہ کے عہدیدار مولانا اشرف علی نے کہاکہ "تاہم، اس جامعہ کے دروازے، دورہ کے مقصد سے سب کیلئے کھلے ہیں"۔ انہوں نے کہاکہ سسوڈیا نے اس جامعہ کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کو جامعہ نے قبول کرلیا۔ سسوڈیا نے نائب ناظم جامعہ مولانا عبدالخالق سنبھلی سے ملاقات کیلئے رسمی درخواست کی تھی۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ میڈیا کے بعض گروپوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ عام آدمی پارٹی لیڈر نے گذشتہ 20مارچ کو اپنے دورہ دارالعلوم دیوبند کے موقع پر اپنی پارٹی کیلئے تائید کی مانگ کی تھی۔ اشرف علی نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دارالعلوم دیوبند نے کسی بھی سیاسی جماعت کے حق میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل نہیں کی۔

Did not appeal in favour of any political party: Darul-uloom Deoband

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں