پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 24-mar-2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-24

پرانے شہر کی خبریں - #oldcityHyd news ۔ 24-mar-2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-24

(اعتماد نیوز)
دکن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی دارالسلام آغاپورہ میں سرکردہ آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جانب سے منظم کردہ سات روزہ پروگرام "بپن۔ انڈیا لارجیسٹ ہیکاگون" کا اختتام عمل میں آیا۔ اس پروگرام میں جو پہلی مرتبہ یہاں منعقد کیا گیا سافٹ ویر ٹکنالوجی کے عصری ترین رجحانات سے طلباء کو مستفید کروایا گیا۔ پروگرام میں شامل ہوئے طلباء و بین الاقوامی سطح پر سافٹ ویر کے کسی بھی چیالنج کا سامنا کرسکتے ہیں۔ کالج کے پرنسپال ڈاکٹر ایم اے ملک کی نگرانی میں صدر شعبہ سی ایس ای آئی ٹی آئی ڈاکٹر قدسیہ سلطانہ نے پروگرام کے دوران طلباء میں سافٹ ویر عصری صلاحیتوں سے روشناس کروایا۔ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر مقتدر، مسزرضیہ بیگم (کوآرڈنیٹر)، مسز نصرت سلطانہ( کوآرڈنیٹر) کے علاوہ اسٹوڈنٹ و آرگنائزر سید سلمان احمد( سی ایس ای سال سوم) نے انتظامات میں حصہ لیا۔

(پریس نوٹ)
محمد مظفر علی خان انچارج تلگودیشم حلقہ ملک پیٹ و جنرل سکریٹری گریٹر حیدرآباد نے تلگودیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ کی جانب سے آعظم پورہ چمن میں منعقدہ انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب کی بار اگر انتخابات میں وہ کامیاب ہوجائیں تو حلقہ ملک پیٹ کو ایک مثالی حلقہ بنادوں گا۔ بحیثیت کارپوریٹر و انچارج تلگودیشم پارٹی حلقہ ملک پیٹ برسوں سے عوام الناس کی خدمت کررہے ہیں اور عوامی مسائل کو احسن طریقہ سے حل کیا وہ محتاج تعارف نہیں۔ اگر تلگودیشم پارٹی، بحالت مجبوری بی جے پی سے مفاہمت کرتی ہے تو اس سے مسلمانوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ تلگودیشم پارٹی مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کے ساتھ مساوی عدل و انصاف امن و اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی مساویانہ ترقی و بہبود اور غیر جائیدادی پر سختی سے عمل کریں گے، ٹی ڈی پی کا 9سال مثالی و پرامن دور اقتدار اس کا بھی ثبوت ہے۔ ٹی ڈی پی تمام مذاہب و قوموں کو اقتدار میں مساویانہ حقوق دے کر دونوں ریاستوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ اس مناسب سے تلگودیشم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنا سیکولر و امن پسند ووٹرس کی ذمہ داری ہے۔ بعد انتخابات دونو ریاستوں میں تلگودیشم کی منتخبہ حکومتیں ہوں گی اور نو تشکیل و منتخب شدہ ریاست تلنگانہ کو تلگودیشم پارٹی سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کردے گی۔

(پریس نوٹ)
مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام جشن میلاد حضرت مہدی موعودؑ کے سلسلہ میں جلسہ عام منعقد ہوا۔ جناب عادل محمد خان مہدوی صدر مرکزی انجمن مہدویہ نے نگرانی کی۔ حافظ و قاری سید میراں سحبان خوند میری نے قرأت سنائی۔ جناب سید یوسف خیال خوندمیری نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ حافظ سید نصرت تنویر نے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے مسجدوں کو آباد کرنا چاہئے اور تمام نوجوانوں اور طلباء و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے گھر سے اس کی شروعات کریں کہ اہل خانہ کو نمازوں کی پابندی کی تلقین کریں۔ مولانا سید خوند میر مخصوصی نے کہاکہ آج کے اس دور میں تبلیغ مذہب کا کام بہت ضروری ہے اور انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے علماء و مرشدین کو ساتھ لے کر اسلام کی تبلیغ کریں۔ مولانا سید اشرف روحی نے امام کی اقتداء پر مدلدل تقریر کی اور نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اعتقاد کو درست کرلیں۔ ہمیں جو اسلامی معلومات ہیں ان کو دوسروں تک پہنچانا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ جناب سید میراں سحبان خوندمیری، جناب سید سمیع، جناب سید نجم مہدی نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں