بہادر شاہ ظفر کی باقیات واپس لانے میں مدد کیلئے صدر جمہوریہ سے اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

بہادر شاہ ظفر کی باقیات واپس لانے میں مدد کیلئے صدر جمہوریہ سے اپیل

نئی دہلی۔
(آئی اے این ایس)
ملک کے 3ممتازشہریوں اور تنظیم سٹیزنس گروپ بیادگار 1857ء" کے ارکان جسٹس راجندر سچر، ادیب و سابق ڈپلومیٹ کلدیپ نیر اور صحافی سعید نقوی نے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار سے "آخری تاجدار مغلیہ بہادر شاہ ظفر کی باقیات کو ہندوستان واپس لانے میں مدد دیں۔ بہادر شاہ ظفر نے 1857ء میں ملک کی پہلی جنگ آزادی کی قیادت کی تھی۔ اس جنگ کو غدر کا نام بھی دیاجاتاہے۔ ممتاز شہریوں نے صدرجمہوریہ سے کہا ہے کہ بہادر شاہ ظفر کی باقیات کوواپس لانے کا اقدام، ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی کو یاد رکھنے کا بہترین طریقہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بہادر شاہ ظفر نے خود اپنی آخری آرام گاہ کیلئے جنوبی دہلی کا مہرولی علاقہ پسند کیا تھا۔ یہ مقام، حضرت خواجہ قطب الدین بختیارکاکیؒ کے مزار کے احاطہ میں واقع ہے۔ بہادر شاہ ظفر، حضرت بختیارکاکیؒ کے عقیدت مند تھے۔ ملک کی پہلی جنگ آزادی کی قیادت کے بعد شاعر اور شہنشاہ بہادر شاہ ظفر، ہندو مسلم اتحاد کی علامت بن گئے تھے۔ ان کا انتقال انگریزوں کی حراست میں، میانمار میں ہوا۔ وہ اپنے وطن عزیز میں اپنی قبر کیلئے دو گز زمین کی تمنا رکھتے تھے۔ ان کا یہ شعر آج بھی زباں ازدخاص و عام ہے کہ
کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لئے
دو گززمین بھی نہ ملی کوئے یار میں

Help bring back Zafar's remains, president urged

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں