اوپنین پولس کے نتائج پر امتناع کی تجویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-08

اوپنین پولس کے نتائج پر امتناع کی تجویز

الیکشن کمیشن لوک سبھاانتخابات سے د وروزقبل اس کو تحریری طورپر اوپنین پولس پر تحدیدات کی اپیل کرنے کیلئے وزرات قانون پر دباو ڈال رہا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت اس مسئلہ پر فیصلہ لینے میں جلد بازی نہیں کرے گی۔ گذشتہ ہفتہ وزارت قانون میں سکریٹری مقننہ محکمہ کوموسومہ خط میں الیکشن کمیشن نے اوپنین پولس کے نتائج کی اشاعت پر تحدیدات کیلئے قانون میں ترمیم کی اس کی تجویز پیش کی اور تاحال کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر تنقید کی۔ اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ کمیشن نے اوپنین پولس کے نتائج کی اشاعت پر تحدیدات کیلئے قانون میں ترمیم کی ایک تجویز پیش کی تھی۔ تاہم اس تجویز پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی جو ابتداء میں 2004میں پیش کی گئی تھی۔ انڈین نیشنل کانگریس کی شکایت میں اٹھائے گئے مسئلہ پر اپنی رائے میں کمیشن حکومت سے رجوع کردہ اس کی مذکورہ بالا تجویز پر حکومت کی جانب سے ضروری کارروائی کی خواہاں ہے۔ پول پیانل نے یہ بات کہی۔ تاہم حکومت ایسا لگتاہے کہ اس مسئلہ پر اپیل کیلئے کوئی جلد بازی نہیں کرے گی۔ اس نے یہ معاملہ لا کمیشن سے رجوع کیا ہے جو انتخابی اصلاحات کے وسیع تر مسئلہ کا جائزہ لے چکا ہے۔ چنانچہ یہ معاملہ اس سے رجوع کیا گیا ہے۔ ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ موجودہ قانون الیکشن کمیشن کو رائے دہی سے صرف 48گھنٹے قبل اوپنین پولس کے نتائج پر امتناع کی اجازت دیتا ہے۔ پول پیانل انتخابی اعلامیہ کی تاریخ سے آخری مرحلہ کے انتخابات کی تکمیل تک اوپنین پولس کے نتائج کی اشاعت اور براڈ کاسٹ پر امتناع چاہتا ہے۔

EC again asks govt for restrictions on opinion polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں