اردو ریسرچ جرنل کے آن لائن ورژن کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-09

اردو ریسرچ جرنل کے آن لائن ورژن کا آغاز

urdu-research-journal
"اردو ریسرچ جرنل" ایک سہ ماہی رسالہ ہے جس کا مقصد معیاری ادبی اور لسانی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ فی الحال "اردو ریسرچ جرنل" کا اون لائن ورژن ہی شائع کیا جارہا ہے۔ آن لائن ورژن کے لئے ISSN نمبر بھی مل گیا ہے۔ جس کی وجہ سے اس جرنل کو بین الاقوامی سطح پر ایک اعتبار حاصل ہے۔ مستقبل قریب میں اس کا پرنٹ ورژن بھی شائع کیا جائے گا۔
سائنس اور دوسرے میدان میں سیکڑوں ای۔ ریسرچ جرنل شائع ہوتے ہیں۔ ان کی فہرست سازی (انڈکسنگ) بھی عالمی پیمانے پر ہوتی ہے۔ مگر افسوس کہ اب تک اردو میں اس قسم کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ کسی بھی زبان کی بقا و ترقی کے لئے اس کا نئے زمانے کے تقاضوں کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ "اردو ریسرچ جرنل" کی شکل میں ہم اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک ریویو جرنل ہے۔ اس کی فہرست سازی بھی عالمی اداروں میں کی جارہی ہے۔ جس کی تفصیل "اردو ریسرچ جرنل" کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
"اردو ریسرچ جرنل" کے ذریعہ ہم ان شااللہ اردو قارئین کے لئے جدید موضوعات پر مشتمل تحقیقی، تنقیدی مقالات اور عمدہ تخلیقات شائع کریں گے اور اردو زبان و ادب پر لکھنے والوں کی ایک بہترین ٹیم تیار کریں گے ۔

"اردو ریسرچ جرنل" کی اہم خصوصیات:
  • یہ ایک اون لائن ریفرڈ جرنل ہے۔ اس کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سیریل نمبر (ISSN) حاصل ہے۔
  • مقالہ کی اشاعت کے لئے مقالہ نگاروں سے کوئی فیس نہیں لی جاتی۔
  • قارئین سے کسی قسم کی فیس نہیں لی جاتی۔
  • مقالہ شائع ہونے سے پہلے کم ازکم دو ماہرین کی رائے لی جاتی ہے۔ اس کے مطابق ضرورت پڑنے پر مقالہ نگار سے مقالہ میں ترمیم کرنے کو کہاجاتا ہے۔
  • "اردو ریسرچ جرنل" ماہرین سے رائے لیتے وقت مقالہ نگار کا نام اور پتہ خفیہ رکھتا ہے تاکہ مقالہ پر کھل کر تبصرہ کیا جاسکے۔
  • عالمی پیمانہ پر قائم انڈکسنگ اداروں میں اس کی فہرست سازی کی جاتی ہے۔ (اردو ریسرچ جرنل کی ویب سائٹ دیکھیں)
  • "اردو ریسرچ جرنل" کو اس کی ویب سائٹ (www.urdulinks.com) پر پوری دنیا میں کبھی بھی اور کہیں بھی پڑھا جا سکتا ہے۔

مقالہ بھیجنے کے لئے کیا کریں؟
"اردو ریسرچ جرنل" میں تحقیقی، تنقیدی، تخلیقی مقالے اور مضامین شائع کئے جاتے ہیں۔ مقالہ بھیجنے سے پہلے اس لنک پر جاکر ضروری تفصیلات پڑھ لیں:
http://www.urdulinks.com/urj/submit-paper.php
مقالہ کے آخر میں اس بات وضاحت ضروری ہے کہ "یہ مقالہ غیر مطبوعہ ہے" اگر اشاعت کے بعد معلوم ہوا کہ تحریر کہیں اور بھی شائع ہوچکی ہے تو مقالہ نگار کی کوئی تحریر مستقبل میں "اردو ریسرچ جرنل" میں شائع نہیں کی جائے گی۔
مقالہ اس ای میل پر بھیجیں: urjmagazine@gmail.com, uzairisraeel@gmail.com

گذارش:
آپ سے گزارش ہے کہ "اردو ریسرچ جرنل" کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے قیمتی آرا سے نوازیں۔ اپنے قیمتی مقالات سے "اردو ریسرچ جرنل" کو زینت بخشیں۔

***
عزیر اسرائیل
ایڈیٹر
سہ ماہی "اردو ریسرچ جرنل"
ISSN 2348-3687
e-Mail: urjmagazine@gmail.com
URL: www.urdulinks.com

Release of Urdu Research Journal's online version

1 تبصرہ:

  1. اردو ریسرچ جرنل کو تعمیر نیوز میں جگہ دینے کے لئے شکریہ

    جواب دیںحذف کریں