پرانے شہر کی خبریں - old city news 08 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-08

پرانے شہر کی خبریں - old city news 08 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-07

(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروگرامس جاری ہیں۔ یہاں جاریہ ان پروگرامس میں ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں ہندی فلم ’’ڈور‘‘ کی اسکریننگ ہوئی۔ پروفیسر عزیز بانو، چیف وارڈن کے بموجب 7؍ مارچ 2014 ، 7:30 تا8:30 بجے صبح اسپورٹس گراؤنڈ میں ’’مانو 2K دوڑ برائے خواتین کی مقتدریت‘‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فرح دیبا بزمی، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیم و تربیت کنوینر اور محترمہ شبانہ کوثر، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیمات نسواں شریک کنوینر ہوں گی۔ 4 تا 6:30 بجے شام گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کے لیے ثقافتی مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ جس کی کنوینر ڈاکٹر شگفتہ شاہین، اسوسیئٹ پروفیسر شعبۂ انگریزی اور شریک کنوینرس میں ڈاکٹر کنیز زہرہ، صدر شعبۂ سیاسیات و نظم و نسق عامہ، ڈاکٹر آمنہ تحسین، اسسٹنٹ پروفیسر شعبۂ تعلیمات نسواں اورڈاکٹر فیروز عالم،اسسٹنٹ پروفیسر نظامت فاصلاتی تعلیم شامل ہیں۔ ثقافتی مقابلوں میں تمام طالبات، مانو اساتذہ و اسٹاف کی لڑکیاں حصہ لے سکتی ہیں۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں پاداش (پالیسی برائے انسدادِ صنفی امتیاز و جنسی ہراسانی) کے زیر اہتمام یوم خواتین کے موقع پر ’’کام کے مقام پر خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، ممانعت اور سراغ رسانی) ایکٹ 2013 اور اعلیٰ تعلیمی ادارے‘‘ کے زیر عنوان پینل مباحثہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ صدر نشین پاداش ڈاکٹر شاہدہ کے بموجب مباحثہ یونیورسٹی کے لائبریری آڈیٹوریم میں 11 بجے دن منعقد ہوگا جس میں ماہرین قانون، ماہرین تعلیم اور سماجی جہد کار حصہ لیں گے۔

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کا چھٹا جلسہ تقسیم اسناد(کانووکیشن) کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری انچارج کنٹرولر امتحانات کے بموجب روایتی طرز تعلیم کے ایسے طلبہ جنہوں نے 2013ء میں کسی بھی ڈگری یا ڈپلوما میں کامیابی حاصل کی ہو ڈگری / میڈل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ پُر کیے ہوئے درخواست فارم کے ساتھ 300 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ بحق مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی جو کسی بھی نیشنلائزڈ بینک سے حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، داخل کریں۔ درخواست فارم 15؍ اپریل 2014ء تک کنٹرولر امتحانات ‘ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی‘ گچی باؤلی‘ حیدرآباد 500 032 پر موصول ہونا چاہئے۔ نامکمل یا غلط بھرے ہوئے یا تاخیر سے پہنچنے والے فارم مسترد کردیے جائیں گے۔ ایسے طلبہ جو شخصی طور پر حاضر نہ ہوں ان کے سرٹیفکیٹس کنووکیشن کے بعد روانہ کردیے جائیں گے۔ جلسۂ تقسیم اسناد کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ ترسیل عامہ و صحافت کے زیر اہتمام 11؍ مارچ 2014ء کو 3:30 بجے دن ڈی ڈی ای آڈیٹوریم میں توسیعی لکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر احتشام احمد خان، صدر شعبہ کے بموجب ممتاز صحافی جناب ایم جے اکبر ’’اقلیتیں، میڈیا اور خوف کی سیاست‘‘ کے زیر عنوان توسیعی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر محمد میاں، وائس چانسلر، اردو یونیورسٹی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر شعبہ کے ذو لسانی لیب جرنل’’اظہار‘‘ کی رسم اجراء انجام دی جائے گی۔ مدعوئین سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

alfaz-intl-school-annual-day-2014
پریس نوٹ
الفاظ انٹرنیشنل اسکول بنڈلہ گوڑہ کا سالانہ جلسہ ہفتہ 8/ مارچ کو 3 بجے دن خانس گارڈن روبرو مسجد صالحین بنڈلہ گوڑہ میں منعقد ہوگا۔ پروفیسر محمد سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ محمد طاہر علی اے سی پی فلک نما ، مسز پی اندرا اے۔سی۔پی (سی بی آئی) ، جناب میر محتشم علی خان ، جناب محمد خورشید حسن اور نائنا جیسوال (ٹینس کھلاڑی) مہمان خصوصی ہوں گے۔ جناب محمد عبدالصمد چیرمین الفاظ انٹرنیشنل اسکول اور جناب محمد عقیل احمد سکریٹری و کرسپانڈنٹ نے اولیا طلبا سے شرکت کی خواہش کی ہے۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں