پاکستان - عدالت پر حملہ سے قبل 64 مرتبہ پولیس کو خبردار کیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

پاکستان - عدالت پر حملہ سے قبل 64 مرتبہ پولیس کو خبردار کیا گیا

پاکستان کے معتمد داخلہ شاہد خان نے کہاکہ اسلام آباد کی ایک عدالت میں دہشت گرد حملہ میں ایک جج کی ہلاکت کے واقعہ سے قبل 42مرتبہ خطرہ کا انتباہ جاری کیا گیا اور 22مرتبہ امکانی دہشت گرد حملہ کے بارے میں چوکس کیا گیا۔ اسلام آباد کی ایک عدالت پر دہشت گردی حملہ پر خود سپریم کورٹ نے کارروائی شروع کی۔ اس مسئلہ پر سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے معتمد داخلہ شاہد خان نے عدالت کو بتایاکہ 42 مرتبہ خطرے کا انتباہ دیا گیا اور 22مرتبہ دہشت گرد حملہ کے بارے میں چوکس کیا گیا۔ معتمد داخلہ نے کہاکہ یکم جنوری کے بع سے اب تک چیف کمشنر اسلام آباد کو 42مرتبہ خطرہ کا انتباہ دیا گیا اور 22مرتبہ دہشت گردحملہ کے بارے میں چوکس کیا گیا۔ یہ اطلاع سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو پیش کی گئی۔ اسلام آباد کی ایک عدالت پر ہوئے حملے میں جج کے بشمول گیارہ افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ قانونی برادری کے ایک نمائندہ نے عدالت میں کہاکہ اتنی مرتبہ دہشت گرد حملہ کے خطرہ کے باوجود اس طرح کے واقعہ کا پیش آنا انتظامیہ انتظامیہ کی اہلیت اور پولیس کی اہلیت کے بارے میں سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ اور پولیس دارالحکومت کے تحفظ کے سلسلہ میں کتنی چوکس ہے معلوم ہوگیا ہے۔ ہنگامی حالات میں انتظامیہ اور پولیس کس قدر صلاحیت کا مظاہرہ کرسکتی ہے معلوم ہوگیا ہے۔ قبل ازقبل انتباہ کے باوجود انتظامیہ اور پولیس ایسے واقعات روکنے میں ناکام رہی ہے۔ منگل کے دن پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن اور اسلام آباد، راولپنڈی بار اسوسی ایشن سپریم کورٹ کے تین رکنی اجلاس کو بتایاکہ پیر کے دن اسلام آباد کی ایک عدالت میں 11بمبار داخل ہوئے، مزاحمت پر دو افراد نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا اور باقی فرار ہوگئے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار اسوسی ایشن کے صدر نصیر کیانی نے عدالت سے کاکہ پولیس کا جوابی رویہ انتہائی غیر موثر تھا اور نیم دلانا تھا اور پولیس والے دہشت گردوں پر فائرنگ کرنے سے گریزکرنے کی کوشش کررہے تھے۔ معتمد داخلہ نے کہاکہ تمام دہشت گرد عمارت کے تین راستوں سے داخل ہوئے اور باہر بھی نکل گئے۔ احاطہ عدالت میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے غیر کارکرد تھے۔ معتمد داخلہ نے عدالت کو بتایاکہ چیف کمشنر اسلام آباد کو کئی بار امکانی دہشت گرد حملہ سے خبردار کیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں