ممتا بنرجی مودی پر کھل کر تنقید کریں - مولانا برکاتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-19

ممتا بنرجی مودی پر کھل کر تنقید کریں - مولانا برکاتی

کولکتہ۔
(پی ٹی آئی)
بی جے پی کے وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے ممتاز عالم دین مولانا برکاتی نے آج ترنمول کانگریس قائد ممتا بنرجی سے کہاکہ وہ اپنی سیکولر ساکھ کو ثابت کرنے مودی کو مزید تنقیدوں کا نشانہ بنائیں۔ شہر کی ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا برکاتی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ وہ (ممتا) سیکولر ہیں۔ لیکن اگر وہ اپنی سیکولر ساکھ کو ثابت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مودی کے خلاف مزید جارحانہ انداز اختیار کرنا ہوگا اور انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنانا ہوگا۔ راہول گاندھی مودی پر تنقیدیں کرتے رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ممتا بنرجی بھی کھل کر مودی پر تنقید کریں۔ مولانا برکاتی نے ایسے وقت پر یہ تبصرہ کیا ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے 28فیصد ووٹ کیلئے مسلمانوں کو راغب کرنے کی جی توڑ کوشش کررہی ہیں۔ یہ ووٹ ریاست کے 42لوک سبھا نشستوں کے منجملہ 28تا30 نشستوں کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ مولانا برکاتی نے مسلمانوں سے ووٹ مانگنے پر مودی کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے ووٹ کیوں مانگ کیوں رہے ہیں۔ انہیں آج ہمارے ووٹ مانگنے پر شرمندہ ہونا چاہئے۔ وہ موقع پرست ہیں۔

'We want Mamta Banerjee to openly criticize Narendra Modi using harsh words': Maulana Barkati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں