#GujaratRiots گجرات فساد کیس - 51 ملزمین بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

#GujaratRiots گجرات فساد کیس - 51 ملزمین بری

رادھن پور ٹاون میں 2002ء کے فساد کیس کے تمام 51ملزمین کو مقامی عدالت نے ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر رہا کردیا ہے۔ ان میں بی جے پی کے ایم ایل اے بھی شامل ہیں۔ ملزمین میں25مسلمان بھی شامل تھے۔ عدالت نے کہاکہ اس فساد میں جو لوگ ہلاک ہوئے وہ پولیس فائرنگ سے ہوئے، نہ کہ بلوائیوں نے انہیں ہلاک کیا۔ غلام نبی شیخ، اور غلام جیلانی شیخ کو یکم مارچ 2002 کی فائرنگ میں ہلاک کردیا گیاتھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اقلیتی غلبہ والے علاقہ میں فسادیوں نے حملہ کیا، جس کے بعد دونوں گروپوں میں جھڑپ شروع ہوئی۔ فسادیوں نے لوٹ مار شروع کی۔ اس کے نتیجہ میں تقریباً۔1.5کروڑ رپئے املاک کو تباہ و برباد کیا گیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ دریں اثناء احمد آباد سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب صادق جمال فرضی انکاونٹر 2003 کے سلسلہ میں چیف منسٹر نریندر مودی اور گجرات کے وزارت داخلہ امیت شاہ کو ملزم بنایاجائے یا نہیں اس مسئلہ پر سی بی آئی30اپریل کو رپورٹ پش کرے گی۔ سی بی آئی کی یہ ضمنی چارج شیٹ ہوگی۔ جج نے اس مقدمہ پر سماعت کیلئے 14مئی کو تاریخ مقرر کی ہے۔ بھاؤ نگر کے نوجوان صادق جمال کو 13جنوری 2013 کو انکاونٹر کرتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ صادق جمال لشکر طیبہ کے کارکن تھے اور وہ مودی اور وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا کو ہلاک کرنے کے مشن پر تھے۔

Court acquits BJP MLA, 50 others in 2002 Gujarat riots case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں