4 اپریل کو دہلی میں سالانہ مشاعرہ جشن بہار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

4 اپریل کو دہلی میں سالانہ مشاعرہ جشن بہار

ملک کا سب سے بڑا "مشاعرہ جشن بہار" سال حال 14 اپریل کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ یہ سالانہ اردو مشاعرہ کلیتاً غیر سیاسی اور غیر سرکاری نوعیت کا حامل ہوتاہے۔ جشن بہار کی کنوینر اپرنا ایس ریڈی نے کہاکہ "یہ مشاعرہ اب 16ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔ اندرون و بیرون ملک سے دنیا بھر سے کئی شہرہ آفاق شعراء اس مشاعرہ میں شرکت کریں گے۔ سال حال پہلی بار ترکی، تاجکستان اور جاپان سے بھی اردو شعراء زینت بخشیں گے"۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹی ایس ٹھاکر، مہمان خصوصی ہوں گے۔ رکن منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر سعیدہ حمید، مشاعرہ کی صدارت کریں گی جبکہ تریپورا ری شرن (ڈائرکٹر جنرل دوردرشن)، بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے۔ جاپان کے اردو شاعر پروفیسر سویما نے اپنے کلام سے عصری اردو شاعری کو ایک نئی جہت عطا کریں گے۔ پاکستان کے مشہور شعراء بھی اپنے ہندوستانی ہم منصب شعرا کے ساتھ اپنا تازہ کلام پیش کریں گے۔ پروفیسر یما نے ، جاپان کی اوسا کا یونیورسٹی میں اردو کی تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں جبکہ ترکی کے پروفیسر حلیل ٹوکر، اردو زبان کے چمپئن کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ریڈی نے بتایاکہ تاجکستان کی نوجوان شاعرہ ایم زیب النساء جو اردو زبان کو نئے علاقوں میں پھیلا رہی ہیں، مشاعرہ جشن بہار میں رونق افروز ہوں گی۔ پاکستان کے اہم شعرا فہمیدہ ریاض، ریحانہ روحی، اجمل سراج اور احمد سلطان اپنے وطن کی نمائندگی کریں گے جبکہ ہندوستان کے ممتاز شعراء وسیم بریلوی، جاوید اختر، پنڈت گلزار دہلوی اور منظر بھوپالی اپنے وطن کی نمائندگی کریں گے۔ مشاعرہ کے شہ نشین پر، پس منظر میں اردو شاعری کی لافانیت کی عکاسی کرے گا۔ یہ عظیم الشان مشاعرہ 4اپریل کو شام6:75 بجے دہلی پبلک اسکول (واقع متھرا روڈ) میں منعقد ہوگا۔ اردو کے جہد کار اورجشن بہار ٹرسٹ کے بانی کامنا پرساد نے کہاکہ "ہرسال مشاعرہ جشن بہار میں زائد از5 ہزار افراد شرکت کرتے ہیں۔ یہ شرکت نہ صرف اس مشاعرہ کی مقبولیت کا ثبوت ہے بلکہ اس حقیقت کا بھی ثبوت ہے بلکہ اس حقیقت کا بھی ثبوت ہے کہ اردو آج بھی زندہ ہے اور ہر عمر کے لوگوں کی حساسیت پر اپنا اثر ڈالتی رہے گی اور اردو کی گونج سنائی دیتی رہے گی"۔ کامنا نے کہاکہ (بعض) شعراء آنے والے انتخابات پر مبنی شاعری بھی پیش کریں گے۔ یہ انتخابی سیزن ہے۔ سنجیدہ شاعری سے لے کر طنز ومزاح، غزلیں اور نظمیں بھی پیش کی جائیں گی۔

Jashn-e-Bahaar: Amalgamation of poets from across the world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں