بہار کانگریس اقلیتی سیل - ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-30

بہار کانگریس اقلیتی سیل - ریاستی سطح کی کانفرنس کا انعقاد

بہار ریاستی کانگریس اقلیتی سیل کے بینر تلے ریاستی سطح کی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں اہم طور سے کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر اشوک چودھری موجود تھے۔ ریاست کے کونے کونے سے آئے سبھی عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہاکہ ملک کا انتخاب فرقہ پرست طاقت بنام سیکولر طاقتوں کے درمیان ہے اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ جب سبھی مذہب، برادری، متحدہوکر کانگریس کو پوری اکثریت سے مرکز میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح سے مرکز کی حکومت نے سبھی ریاستوں کو اقلیتی کی فلاح کیلئے رقم مہیا کرائی ہے، اس پر50فیصد بھی صحیح طریقہ سے استعمال نہیں ہوئی ہے۔ میٹنگ کی صدارت کررہے ریاستی اقلیتی سیل کے صدر منت اﷲ رحمانی نے کہاکہ جس طرح سے ملک کے اندر ماحول بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس کو سب سے پہلے اگر کوئی اکھاڑ پھینکے گی تو وہ یہاں کی اقلیت برادری ہے۔ مرکز کی حکومت نے اقلیتوں کی فلاح کیلئے ایم ایس ڈی پی، نئی روشنی، سیکھو کماؤ، اسکالرشپ وغیرہ جیسے منصوبے نافذ کئے ہیں۔ منصوبہ جتنی بھیجی ہے بہار نے اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ جلسہ میں اہم طور سے سینئر کانگریسی رہنما اور نائب صدر و میڈیا انچارج پریم چندر مشرا نے متحد ہونے کی اپیل کی۔ سینئر نائب صدر جمال احمد بھلو نے کانگریس کے ذریعہ کئے گئے سبھی کاموں کی تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ کا انتخاب ہر مرتبہ سے الگ ہوگا۔ اس لئے بی جے پی کو اپنے آخری مقام تک پہنچانا ہمارا آخری مقصد ہے۔ نائب صدر کوکب قادری نے جے ڈی یو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس کے پاس اقلیتوں کیلئے کوئی پالیسی نہیں ہے اور نہ ہی اس کی نیت صاف ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں