27/مارچ اسلام آباد پی۔ٹی۔آئی
پاکستان نے آج کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ہندوستان میں پاکستان ایک انتخابی موضوع ہے ۔ ایک دن قبل ہی نریند مودی نے سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان تسنیم اسلم نے اپنی ہفتہ واری پریس بریفنگ میں کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں یہ انتحابی موسم ہے۔ ہندوستان میں پاکستان بدقسمتی سے انتحابی موضوع ہے ۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ جہاں تک اس الزام گا تعلق ہے ہم دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ ہم خوش دہشت گردی کا شکار ہیں جس کی جڑیں خطہ میں گزشتہ 30 برسوں کے حالات میں پیوست ہیں ، مودی نے کل جموں میں بی جے پی کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع اے کے انٹونی اور اروند کیجریوال کو پاکستان کے ایجنٹ اور ہندوستان کے دشمن قرار دیا تھا اور پاکستان کی زبان میں بات کرنے کا الزام لگایا۔ پاکستان نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں