انتخابات میں کالے دھن کا استعمال - الیکشن کمیشن کی کاروائی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-12

انتخابات میں کالے دھن کا استعمال - الیکشن کمیشن کی کاروائی

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں کالے دھن کے استعمال کے انسداد کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حصہ کے طورپر مشتبہ مالیاتی منتقلی کے تعلق سے اس کو مستقل طورپر تازہ ترین اطلاع دینے کیلئے ریونیو اور انٹلی جنس ایجنسیوں کا ایک ہمہ ایجنسی گرڈتخلیق کیا ہے۔ اپنی نوعیت کے ایک پہلے اقدام میں الیکشن کمیشن نے 10فینانس اور سکیورٹی انٹلی جنس محکموں کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک بورڈ تشکیل دیا ہے جو نئی دہلی میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹرس میں ہر ہفتہ دوبار اجلاس منعقد کریں گے تاکہ عمومی نوعیت کے معاملات اور مشتبہ غیر قانونی رقم کی منتقلی کے واقعات پر رہنمائی کی جاسکے۔ جن ایجنسیوں کو یہ کام سونپا گیا ہے ان میں انکم ٹیکس کے انٹلی جنس اور تحقیقات، فینانشیل انٹلی جنس یونٹ(ایف آئی یو)، ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس، سنٹرل اکنامک انٹلی جنس بیورو، نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور سرحد کی نگرانی کرنے والی فورسس ایس ایس بی اور بی ایس ایف کے علاوہ سی آئی ایس ایف اور ریلوے پروٹیکشن فورس کی شاخیں شامل ہیں۔ ان متعلقہ محکموں میں انٹیلجنس کے انچارج عہدیدار الیکشن کمیشن ہیڈ کوارٹرس میں ہر ہفتہ دوبار اجلاس منعقد کریں گے اور کالے دھن کے واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انتخابی ادارہ کی جانب سے نافذ کئے جانے والے اقدامات کے پیش نظر تمام کیسس کی تازہ ترین صورتحال کی اطلاع دیں گے۔ محکمہ کے ایک خاص سینئر عہدیدار نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی عہدیدار نے کہاکہ یہ پہلی بار ہے کہ یہ عہدیدار گذشتہ وقتو ں کے مقابلہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اجلاس منعقدکرے گے۔ جبکہ سابق میں وہ صرف رپورٹس تیار کرتے تھے اور یہ رپورٹس الیکشن کمیشن کو بھیجا کرتے تھے۔ الیکشن کمیشن نے ان ایجنسیوں سے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی متعلقہ اطلاع ایک معیاری فارمٹ میں جمع کریں تاکہ انتخابات میں پول پیانل، غیر قانونی رقم اور دیگر تحریک کے استعمال کے تعلق سے تازہ ترین اطلاع حاصل کرسکے۔

Blackmoney in polls: Election Commission creates multi-agency intelligence grid

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں