دو ہندوستانی نژاد طلبا کو انٹل سائنس ٹیلنٹ سرچ ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-13

دو ہندوستانی نژاد طلبا کو انٹل سائنس ٹیلنٹ سرچ ایوارڈ

امریکہ میں ہندوستانی نژاد دو طلبہ کو باوقار انٹل سائنس ٹیلنٹ سرچ ایوارڈس کے لیے 10 سرکردہ طلبا کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں فی کس 20 ہزار امریکی ڈالر کا انعام حاصل ہوا ہے۔
جارجیا کے آنند سرینواسن [Anand Srinivasan] کو 8 واں مقام اور میری لینڈ کے شون دتہ [Shaun Datta] کو 10 واں مقام حاصل ہوا۔ سان ڈیگو کے 17 سالہ ایرک ایس چین [Eric S Chen] نے پہلا مقام حاصل کیا اور انٹل فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی ریسرچ کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں ایک لاکھ ڈالر بطور انعام دئے گئے۔
سرینواسن کو نیورل نیٹ ورک پر مبنی کمپیوٹر ماڈل آر این این اسکین [neural- network-based computer model, RNNScan] کے لیے انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔
شون دتہ کو بھی نیوکلیر معاملات کی تفہیم پر مبنی کمپیوٹر ماڈلس [computer models and equations to improve the understanding of the interactions of nuclear matter] پر انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔

Two Indian-American students made it to the top 10 of the prestigious Intel Science Talent Search

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں