پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 mar 2014 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-16

پرانے شہر کی خبریں - old city news 16 mar 2014


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-mar-16

ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے حیدرآباد بلدی انتخابات کے لیے انتخابی منشور جاری کر دیا گیا۔ صدر آندھرا پردیش ویلفیر پارٹی آف انڈیا ملک معتصم خان نے 10 نکات پر مشتمل انتخابی منشور سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا منشور صاف ستھرا شہر ، صفائی اور کچرے کی نکاسی کا موثر انتظام ، شجر کاری ، شہر کی خوبصورتی پر توجہ ، کچرے کی ہر ٹوکری پر نکاسی کے اوقات ذمہ دار افسر کے نام اور فون نمبر کا پختہ بورڈ ، صاف محفوظ اور گڑھوں سے پاک سڑکیں ، اس طرح کہ وہ ہر موسم میں عوام کا ساتھ دیں ، فٹ پاتھ پیدل چلنے اور سائیکل رانی کے لیے مناسب راستے ، مانسون سے بہت پہلے مانسون کی تیاری کے منصوبہ کا اعلان اور اس کا نفاذ ، پانی کی موثر فراہمی اور نکاسی ، ہر گھر کے لیے پینے کے صاف اور جراثیم سے پاک پانی ، بچوں کے لیے کھیل کے میدان ، صحت عامہ کے لیے معیاری کلینک ، فروغ تعلیم پر خصوصی توجہ ، مسلم علاقوں میں ہمہ گیر ترقی ، غربت اور بےروزگاری کا خاتمہ کے ساتھ بلدیات سے کرپشن کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں