آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

آندھرا پردیش کی تقسیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست

راجمندری۔
(پی ٹی آئی)
سیما آندھرا کے وکلاء جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کو کنوینر ایم سباراؤ نے دیگر بار اسوسی ایشن کے صدور کے ساتھ آندھراپردیش کی تقسیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک رٹ درخواست داخل کی ہے جس کی سماعت توقع ہے کہ 7مارچ کو ہگی۔ درخواست گذار نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے دستور ہند کے قواعد کے خلاف عمل کرتے ہوئے آندھراپردیش کی تقسیم عمل میں لائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس سلسلہ میں نہ تو قانون کی عمل آوری کی گئی اور نہ ہی تقسیم ریاست کیلئے حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ سری کرشنا کمیٹی کی سفارشات پر عمل آوری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ سے دو مرتبہ رجوع ہوچکے ہیں۔ (18نومبر 2013اور 7فروری 2014)۔ تب عدالت عظمی نے کہا تھا کہ اس کیس میں مداخلت کا یہ وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم نے پھر درخواست داخل کی ہے۔

Writ petition against bifurcation of Andhra Pradesh filed in Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں