آندھرا پردیش - ایمسیٹ امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

آندھرا پردیش - ایمسیٹ امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان

حیدرآباد۔
(منصف نیوز بیورو)
انجینئرنگ اگریکلچر اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ(EAMCET) کی تاریخ میں تبدیلی کا امکان ہے کیونکہ 16مئی کو عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مقرر ہے۔ ووٹوں کی گنتی سرکاری کالجوں میں منعقد ہوتی ہے اور ایمسیٹ کیلئے بھی سرکاری کالجوں کا بھی استعمال ہوتا ہے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی جانب سے جلوس نکالنے کے باعث ٹریفک میں رکاوٹ بھی پیدا ہوتی ہے۔ قومی سطح پر انٹرنس امتحانات 14مئی سے یکم جون انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے اور ایمسیٹ میں شرکت کرنے والے امیدوار قومی سطح کے ان امتحانات میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ ان تاریخوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمسیٹ کی تاریخ مقرر کی جائیں گی۔ ایمسیٹ کے کنوینراین وی رمنا راؤ نے بتایاکہ ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر دوروز میں فیصلہ کریں گے۔ طلباء اور ان کے سرپرستوں کا خیال ہے کہ امتحان ملتوی کرنے کے بجائے پہلے مقرر کردیاجائے۔

EAMCET date likely to change

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں