عام آدمی پارٹی گجرات میں غیر روایتی انتخابی مہم چلائے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

عام آدمی پارٹی گجرات میں غیر روایتی انتخابی مہم چلائے گی

احمد آباد۔
(پی ٹی آئی)
عا م آدمی پارٹی نے جو گجرات کی بڑی پارٹیوں کے مقابل ننھی منی جماعت ہے، لوک سبھا انتخابات کیلئے چھوٹے پیمانے پر سیاسی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے دہندوں کو راغب کرنے غیر روایتی طریقے اختیار کئے جائیں گے جن میں اسٹریٹ پلے اور یوتھ انٹرن شپ شامل ہیں۔ فنڈس کی قلت کی وجہہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ کانگریس اور بی جے پی جیسی بڑی جماعتوں کے مقابل عام آدمی پارٹی کو معمولی رقومات کے عطائے مل رہے ہیں جس کی وجہہ سے یہ پارٹی روایتی طریقوں جیسے پوسٹرس، ٹی وی ریڈیو اور اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات کے ذریعہ عوام تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہے۔ اروند کجریوال کی قیادت پارٹی نریندر مودی کی زیر اقتدار اس ریاست میں تیسرے متبادل کے طورپر ابھرنے کوشاں ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے ریاستی کنوینر سکھدیو پٹیل نے کہاکہ ہم عام آدمی ہیں جس کے پاس فنڈس کم ہیں، ہم اپنی سیاسی مہم کا آئندہ ہفتہ چھوٹے پیمانے پر آغازکریں گے جو اسٹریٹ پلیز پر مشتمل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ گھر گھر مہم جیسے روایتی طریقوں کے علاوہ پارٹی، نکڑ چرچا، محلہ سبھا اور نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ جیسے پروگرام بھی منعقد کرے گی۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ اس نے عام آدمی سے قربت پیدا کرنے چھوٹے پیمنے پر مہم چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ہرشل نائک نے کہاکہ دہلی کی انتخابی مہم کے دوران ہم نے طلباء کیلئے انٹرن شپ پروگرام شروع کیا تھا کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ ہم یہاں گجرات میں بھی اسی ماڈل پر عمل کریں گے۔

AAP to focus on unconventional campaign in Gujarat due to fund crunch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں