ہولی تہوار - صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-18

ہولی تہوار - صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد

نئی دہلی۔
(پی ٹی آئی)
رنگوں کا تہوار ہوالی آج ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس میں ہر عمر کے افراد نے حصہ لیا۔ یہ تہوار موسم بہار کی آمد اور فصلوں کی کٹائی کے موسم کا نقیب ہوتا ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک حتی کہ برنداون کی ودھواؤں نے ایک دوسرے کو گلال لگایا۔ عوام نے ڈھول تاشوں کی تھاپوں پر رقص کیا اور گرمجوشی کی علامت کے طورپر ایک دوسرے کو مٹھائی پیش کی۔ آج کا دن بھی نسبتاً گرم تھا جس کی وجہہ سے ہولی پرلطف ثابت ہوئی۔ عوام اپنے گھروں کے اندر اور باہر رنگین پانی میں شرابور ہوگئے اور موسم سرما کو خیرباد کہا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ تہوار دوستی و یکجہتی کو مستحکم بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

دریں اثناء پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاست سے ترک کرتے ہوئے سیاسی قائدین آج پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر قوم کے ساتھ ہولی کے جشن میں شامل ہوئے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنی قیامگاہ پر ہولی منائی جہاں انہوں نے پارٹی کیڈرس کو رنگوں اور مٹھائیوں کے ساتھ مبارکباد دی۔ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی، پارٹی صدر راجناتھ سنگھ اور پارٹی ترجمان مختار عباس نقوی نے پارٹی کارکنوں اور اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ہولی منائی۔ راجناتھ سنگھ نے پارٹی کارکنوں میں گھرے ہوئے تھے جنہوں نے ان پر ہولی کے رنگ لگائے۔ بعدازاں وہ ڈھول بجاتے ہوئے پوری طرح جشن میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہولی کے مبارک موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سینکڑوں بی جے پی کارکن ارو بہی خواہ اڈوانی کی قیامگاہ پہنچے تاکہ انہیں مبارکباد دے سکیں۔ جاریہ سال میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی قومی دارالحکومت میں ہولی کا تہوار ہندو دیو مالائی کردار پرہلدا کے آگ سے صحیح سلامت نکل آنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ کل ہند مہینے پھاگن کا اختتام ہوا اور آج سے ہولی کا دہن اور چھائتا کا مہینہ شروع ہورہا ہے۔

President and PM congratulates nation on Holi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں