مدرسہ ڈگریوں کو تسلیم کرنے عام آدمی پارٹی کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-23

مدرسہ ڈگریوں کو تسلیم کرنے عام آدمی پارٹی کا وعدہ

نئی دہلی۔
(ایجنسیاں)
عام آدمی پارٹی اپنے انتخابی منشور میں دینی مدارس کی ڈگریوں کو کالجوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے تسلیم کرانے کا وعدہ کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کی انتخابی منشورکی تیاری سے متعلق ایک عہدیدار نے کہاکہ پارٹی تمام دلت مسلمانوں کو درج فہرست ذات کے زمرہ میں شامل کرائے گی۔ پارٹی کا انتخابی منشور عنقریب جاری کیا جانے والا ہے جس کے دیگر وعدوں میں ہم جنس پرستی کو جرم کے دائرہ سے نکالنا، جنس کے متعلق تشدد کا الزامات کا سامنا کرنے والے ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کو نا اہل قراردینا، اقیتی فرقہ کے ارکان کو ملی جلی آبادی والے علاقوں میں بسانا، قرض کی سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ پارٹی عہدیدار نے کہاکہ عام آدمی پارٹی اس ملک کی خواتین کو حفاظت و سلامتی اور یکسانیت فراہم کرنے کا پابند ہے۔ بلاکس کی حوالگی کے سلسلہ میں کی گئی جبکہ وزارت کوئلہ کی اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے مسترد کردئیے جانے کے باوجود اسے ہنڈالکو کے حوالہ کیا گیا۔ ایسے وقت جبکہ ایجنسی سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی تیاری کررہی ہے، سی بی آئی ذرائع نے بتایاکہ ایک تفصیلی سوالنامہ نائر کو بھیجا گیا اور جواب طلب کیا گیا۔ سوالنامہ میں 2006ء تا2009ء کے درمیان وزارت کوئلہ کے انچارج کی حیثیت سے وزیراعظم کی معیاد کے دوران کوئلہ پالیسی اور کوئلہ بلاکس کی حوالگی سے متعلق سوالات شامل ہیں۔

AAP promises recognition of madrassa degrees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں