مرکزی ملازمین کیلئے ساتویں پے کمیشن کی منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-01

مرکزی ملازمین کیلئے ساتویں پے کمیشن کی منظوری

مرکزی کابینہ نے آج ساتویں مرکزی پے کمیشن کیلئے حوالہ کی اصطلاحوں میں چند زمرہ کے ملازمین کےئلے اصولوں کو مدون کرنے کے علاوہ تنخواہ، الاونسس اور دیگر فوائد کی ادائیگی کا ڈھانچہ مرتب کرنے، جائزہ لینے، نظر ثانی کرنے اور سفارش کرنے اور درکار اور قابل عمل رپورٹ مدون کرنے کیلئے اس کی منظوری دے دی۔ کمیشن کے قیام کی تاریخ سے 18مہینوں میں اس کی سفارشات پیش کرے گا اور کسی بھی معاملہ میں عبوری رپورٹس دینے پر غور کرسکتاہے جب سفارشات کو قطعیت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ تنخواہوں اور الاونسس میں بہتری اور مرکزی حکومت کے ملازمین اور ساتویں مرکزی پے کمیشن کے دائرہ میں شامل دیگر ملازمین کے کیس میں تنخواہ کے ڈھانچہ کو حقیقت پنسدانہ بنانے کا باعث ہوگا۔ مرکزی حکومت کے ملازمین کے زمروں میں صنعتی ملازمین اور غیر صنعتی ملازمین کے علاوہ آل انڈیا انڈسٹریل سروس سے وابستہ ملازمین مرکزی زیر انتطام علاقوں کے ملازمین، عہدیداروں اور انڈین آڈٹ، اکاونٹس ڈپارٹمنٹ، پارلیمنٹ کے ایکٹس کے تحت قائم کردہ ریگولیٹری باڈیز کے ارکان (ماسوا ریزرو بینک آف انڈیا) شامل ہوں گے۔ کمیشن سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسس میں اضافہ کا جائزہ لے گا، نظر ثانی کرے گا اور تبدیلیوں کی سفارش کرے گا اور درکار اور قابل عمل اصول وضع کرے گا جو آمدنی کے ڈھانچہ، رعایتوں اور سہولتوں؍فوائد پر مشتمل ہوں گی۔ اس کے علاوہ کمیشن اپنی رپورٹ میں دفاعی فورسس سے وابستہ عملہ کی سبکدوشی کے فوائد اور تاریخی اور روایتی پارٹیوں کے تعلق سے اس عملہ کے انفرادی پہلووں پر زوردیتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ حوالہ کی اصطلاحوں میں کمیشن کو گورنمنٹ سروس کے انتہائی موزوں پرکشش صلاحیت کے حامل سرکاری ملازمین کی آمدنی کے ڈھانچہ کیلئے فریم ورک مدون کرنے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے کرناٹک میں سونے کی کانوں کیلئے مشہور کولار میں ریل کوچ فیکٹری قائم کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی۔ 500 کوچ سالانہ تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس فیکٹری کو قائم کرنے پر تقریباً1400 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا جس میں سے 50فیصد وزارت ریلوے دے گی جبکہ ریاستی حکومت تقریباً1118.38 ایکڑ زمین مفت دینے کے ساتھ ساتھ باقی فیصد خرچ بھی برداشت کرے گی۔ یہ فیکٹری وزارت ریلوے اور حکومت کرناٹک مل کر قائم کریں گے۔

Govt mandates 7th Pay Commission to revise salaries

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں