موافق پاکستان نعرہ بازی پر خانگی یونیورسٹی میرٹھ کے طلباء معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-03-06

موافق پاکستان نعرہ بازی پر خانگی یونیورسٹی میرٹھ کے طلباء معطل

لکھنو۔ میرٹھ۔
(یو این آئی)
چیف منسٹر اترپردیش اکھلیش یادو نے آج کہاکہ وہ اس واقعہ کو جائزہ لیں گے جس میں میرٹھ کی سوامی وویکا نند سبھارتی یونیورسٹی کے 67طلباء کو اتوار کے دن ایشیاء کپ کرکٹ کے ہند۔ پاک میاچ کے دوران پاکستان کی تائید میں نعرے لگانے پر معطل کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں اس معاملے سے مکمل طورپر واقف نہیں ہوں اگر ایسا ہوا ہے تو یہ بدبختانہ ہے۔ میں اس سارے معاملے پر رپورٹ طلب کروں گی۔ ایک خانگی یونیورسٹی کے طلباء کو جن میں بیشتر کا تعلق کشمیر ہے سے، ہندپاک میاچ میں پاکستان کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست پر ہاسٹل کے کمیونٹی ہال میں موافق پاکستان نعرے لگاین کے بعد ہوئی جھڑپ کے سلسلہ میں معطل کردیاگیا۔ طلباء نے موافق پاکستان نعرے لگاتے ہوئے کیمپس میں ہنگامہ کھڑا کردیاتھا اور ہاسٹل کی جائیداد کو نقصان پہنچایا تھا۔ بعدازاں پولیس عہدیدارمعطل طلباء کو غازی آباد لے گئے جن میں سے بعض جموں کشمیر لوٹ گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر منظور احمد نے کہاکہ میاچ میں پاکستان کی جیت کے بعد طلباء نے ایک دوسرے کو مارپیٹ کی۔ اس واقعہ میں ملوث تمام 67کشمیری طلباء کو جھڑپوں کے فوری بعد معطل کردیاگیا۔ یہاں یہ تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ایشیا کپ کے ہند۔ پاک کے درمیان سنسنی خیزمقابلئے کے آخری اوور میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Meerut: 60 Kashmiri students suspended for raising pro-Pakistan slogans during cricket match

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں