وقف جائیدادوں کو ترقی دینے حکومت ہند کا عظیم الشان منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-28

وقف جائیدادوں کو ترقی دینے حکومت ہند کا عظیم الشان منصوبہ

نئی دہلی
(آئی اے این ایس/رائٹر)
مرکزی حکومت ہندوستان بھرمیں واقع490,000وقف جائیدادوں کوترقی دینے اوران سے حاصل ہونے والی آمدنی مسلمانوں کی معاشی وسماجی ترقی کے لیے استعمال کرنے کے لیے کوشاں ہے،چنانچہ اس عظیم ترپراجکٹ کوروبہ عمل لانے کے لیے کوالالمپورمیں ورلڈاسلامک فاؤنڈیشن کی خدمات حاصلکی گئی ہے۔مرکزی وزیراقلیتی امورکے رحمن خان نے5رکنی وفدکی قیادت کرتے ہوئے ملائشیاکادورہ کیاتھا۔انہوں نے کوالالمپورمیں فاؤنڈیشن کے سربراہ تن موسی خطام سے ملاقات کرتے ہوئے نئی دہلی میں اس مسئلہ پرگول میزکانفرنس کے انعقادپرتبادلہ خیال کیا۔ہندوستان میں اس وقت490,000موقوفہ جائیدادیں ہیں۔اگران جائیدادوں کوترقی دی گئی توان سے1,63بلین روپئے سالانہ آمدنی ہوسکتی ہے۔حکومت وقف جائیدادوں کوبڑے پیمانہ پرترقی دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،تاکہ اس سے حاصل ہونے والے وسائل مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کے لیے استعمال کیاجاسکے۔وقف جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اسکول،کالج اوراسپتال تعمیرکیے جائیں گے۔ملائشیامیں واقع ورلڈاکنامک فورم فاؤنڈیشن کی جانب سے ساری دنیامیں اسلامی تجارت کوفروغ دینے کے لیے کانفرنس اورورکشاپ کااہتمام کیاجاتاہے۔ان مقاصدکے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک عازمین حج بورڈجیسے عالمی اسلامی اداروں سے تعاون حاصل کیاجاتاہے۔نئی دہلی میں منعقدہونے والی گول میزکانفرنس کے دوران ہندوستان میں وقف جائیدادوں کوترقی دی جائے،اس پرسیرحاصل مذاکرے ہوں گے،علاوہ ازیں ہندوستان میں تابع شریعت اسلامک فینانس کامیکانزم شروع کرنے پربھی غوروخوض کیاجائے گا۔وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ نے گذشتہ ماہ وقف نیشنل ڈیولپمنٹ کارپوریشن قائم کیاتھا،جوکی فی الحال ابتداء میں500کروڑروپئے کی مالیت پرمشتمل ہے۔ورلڈاسلامک اکنامک فورم فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل فوزی عبدالرزاق نے بتایاکہ ادارہ کوساری دنیاکی حکومت کی جانب سے تسلیم کیاجارہاہے۔وقف جائیدادوں کوترقی قانون سازی کے بغیرنہیں دی جاسکتی،جب کہ ہندوستان کے سیکولرقوانین ہنوزتابع شریعت اسلامک بینکنگ کانظام شروع کرنے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ساری دنیامیں اس وقت اسلامک بینکنگ نظام کے تئیں دلچسپی بڑھتی جارہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں