بلا رکاوٹ برقی سپلائی معاملہ - سپریم کورٹ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-02-10

بلا رکاوٹ برقی سپلائی معاملہ - سپریم کورٹ کی ہدایت

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت کو بلا رکاوٹ برقی سربراہی جیسی کوئی پالیسی مدون کرنے سے قبل سادھے اور پیچیدہ مسائل کا جائزہ لینا چاہئے۔ کیونکہ وعدوں کے مطابق کام کرنے میں ناکامی حکومت کیلئے غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہوگی۔ کوئی پالیسی مدون کرنے سے قبل جو اس کے موضوعات کو فائدہ دے گی ریاست کو پالیسی کے عواقب اور نتائج اور فائدہ دینے کی اس کی صلاحیت کے تعلق سے سوچنا چاہئے۔ جسٹس اے آر داودے اور جسٹس اے کے سکریٹری نے یہ بات کہی۔ تمام متعلقہ عناصر کی مناسب ستائش کے بغیر ریاست کو کوئی تیقن نہیں دینا چاہئے۔ یہ نہ صرف اس وجہہ سے کہ اس سے انتخابی وعدوں کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ ریاست کی جانب سے غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی ہوگی۔ ریاست کو اس کے وعدوں کے مطابق کام کرنا چاہئے بنچ نے یہ بات کہی۔ یہ ریمارکس ایک فیصلہ میں کئے گئے۔ جس میں حکومت کیرالا کو چند نئے مینوفیکچرنگ یونٹس کو پانچ برسوں کیلئے برقی کٹوتی کے بغیر برقی سربراہی جاری رکھنے کی 1990ء کی پالیسی میں اس کی جانب سے کئے گئے وعدے کی تکمیل میں ناکام پایا گیا۔ 21مئی 1990ء میں حکومت کی جانب سے معلنہ پالیسی میں یہ بھی تیقن دیا گیا تھا کہ نئے یونٹس کو پانچ سال کی ایک معیاد کیلئے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی ادائیگی کے تعلق سے کچھ استثنیٰ دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے کیرالا ہائیکورٹ کے فیصلہ کا کالعدم کردیا جس نے ایسے یونٹس کی جانب یس پیش کردہ شکایات کو مسترد کردیاتھا کہ وہ پالیسی کا حقیقی فائدہ حاصل نہیں کرسکے کیونکہ ان کی پیداوار بری طرح متاثر ہوتی ہے جب برقی کٹوتی کی جاتی ہے اور برقی کٹوتی سے استثنیٰ کی پانچ سالہ معیاد میں حکومت کی جانب سے توسیع نہیں کی گئی تھی جو وعدہ کی خلاف ورزی تھی۔ ایسے یونٹس کی اپیلوں کو قبول کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہاکہ موجودہ حالات میں ریاست کی جانب سے کوئی کیس قائم نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گذاروں(انڈسٹریل یونٹس) نے کسی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا یا کسی فائدہ کا استحقاق نہیں رکھتے یا کوئی رعایتوں کے حقدار نہیں ہوسکتے۔ جن کی ریاست کی جانب سے انہیں پیشکش کی گئی تھی۔ بنچ نے کہاکہ ریاست فوائد دینے کی پابند ہے۔ جس کا اس نے درخواست گذاروں کو تیقن دیا تھا۔

Failure to act according to promises on policies unfair: SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں